صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے صدر کے باڈی گارڈ دستہ کو سلور ٹرمپیٹ اور ٹرمپیٹ بینر پیش کیا

Posted On: 27 OCT 2022 8:37PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج  (27 اکتوبر 2022) کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر کے باڈی گارڈ )(پی بی جی) کو سلور ٹرمپیٹ اور ٹرمپیٹ بینر پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے مختصر کلمات میں صدر نے پی بی جی کے کمانڈنٹ، افسران، جے سی اوز اور دیگر رینک کو پریڈ کی شاندار نمائش، اچھی طرح سے تیار کردہ گھوڑوں کی دیکھ بھال اور شاندار رسمی لباس پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اس بنا پر اور بھی خصوصیت کی حامل ہے کیونکہ صدر کے باڈی گارڈز کا دستہ اپنے قیام کے 250 سال کا جشن منا رہا ہے جو ملک بھر میں منائے جانے والے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے ساتھ  ساتھ واقع ہورہاہے۔

صدر نے پی بی جی کو ان کے تمام کاموں میں بہترین فوجی روایات، پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ راشٹرپتی بھون کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھنے اور ہندوستانی فوج کی دیگر رجمنٹوں کے لیے ایک مثالی  نمونہ عمل  بننے کے لیے لگن، نظم و ضبط اور بہادری کے ساتھ کوشش کریں گے۔

‘صدر کا باڈی گارڈ’ ہندوستانی فوج کی سب سے پرانی رجمنٹ ہے، جس کا قیام  گورنر جنرل کے باڈی گارڈ (بعد میں وائسرائے کے باڈی گارڈ) کے طور پر 1773 میں ہوا تھا ۔ ہندوستان کے اپنے گارڈ کے صدر کی حیثیت سے، اسے ایسا واحد فوجی یونٹ ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔  جو صدر کا سلور ٹرمپیٹ اور ٹرمپیٹ بینر اٹھانے کا اعزاز حاصل کئے ہوئے ہے۔ یہ اعزاز صدر کے باڈی گارڈ کو 1923 میں اس وقت کے وائسرائے لارڈ ریڈنگ نے باڈی گارڈ   رجمنٹ کے 150 سال سروس مکمل کرنے کے موقع پر دیا تھا۔ اس کے بعد ہر آنے والے وائسرائے نے باڈی گارڈ  رجمنٹ کو سلور ٹرمپیٹ اور ٹرمپیٹ بینر پیش کیا۔

27 جنوری 1950 کو رجمنٹ کا نام تبدیل کر کے صدر کا باڈی گارڈ رکھ دیا گیا۔ ہر صدر نے رجمنٹ کو عزت دینے کا رواج جاری رکھا ہے۔ اب  اس کے بینر پر ہتھیاروں کے ایک تہہ کے بجائے ، جیسا کہ نوآبادیاتی دور میں رواج تھا، صدر کا مونوگرام ظاہر ہوتا ہے۔ ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 14 مئی 1957 کو صدر کے باڈی گارڈ کو اپنا سلور ٹرمپیٹ اور ٹرمپیٹ بینر پیش کیا تھا۔

صدر کے باڈی گارڈ، جیسا کہ آج جانا جاتا ہے،  کا قیام بنارس (وارنسی) میں اس وقت کے گورنر جنرل وارن ہیسٹنگز  کے ہاتھوں میں عمل میں آیا تھا۔   شروعات میں اس  رجمنٹ کے  ارکان کی تعداد  50 گھوڑسوار سپاہیوں کی تھی، بعد میں اس میں مزید 50 گھوڑ سواروں نے اضافہ کیا گیا۔ آج صدر کا باڈی گارڈ  رجمنٹ مخصوص جسمانی صفات کے ساتھ  اپنی پسند کے مطابق  چنے ہوئے مردوں کا ایک منتخب ادارہ ہے۔ ان کا انتخاب ایک مشقت بھرے اور جسمانی طور پر سخت عمل کے بعد کیا جاتا ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11934



(Release ID: 1871433) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi