وزارات ثقافت

کلچر کی وزارت نوجوانوں کو بہتر صحت  اور ملک کے لئے  زیادہ لچک دار مستقبل قائم کرنے کی خاطر آرٹ آف لیونگ کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے

Posted On: 27 OCT 2022 3:11PM by PIB Delhi

 

آزادی کا امرت مہوتسو کے  تحت کلچر کی وزارت نے آرٹ آف لیونگ کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ عوام اور نوجوانوں تک پہنچ کر انہیں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور انہیں بہتر صحت کے لئے مراقبہ کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکے۔ یہ پروجیکٹ 26 اکتوبر  ، 2022 ء کو بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ کے بین الاقوامی ہیڈکوارٹر میں گرو دیو شری شری روی شنکر کے ذریعہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  جناب بیسو راج بومائی کی موجودگی میں شروع کیا گیا تھا۔  اس موقع پر 20 ہزار لوگوں کا اجتماع  تھا ۔

یہ پروجیکٹ آرٹ آف لیونگ کے اساتذہ کو مراقبہ کے کوچز کے طور پر اور اداروں کے نمائندوں اور عوام سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مراقبہ کے سفیروں کے طور پر شامل کرے گا، جو مل کر عوام بالخصوص نوجوانوں تک پہنچیں گے۔ یہ اسکیم نوجوانوں کو بہتر صحت کے لئے بااختیار بنانے اور ملک کے لئے ایک مزید لچکدار مستقبل بنانے کے لئے جن-بھاگیداری ماڈل کو عملی جامہ پہناتی ہے۔ اس منصوبے کو مختلف مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کو  حکومتِ ہند کی وزارت ثقافت  کا تعاون  دیا جا رہا  ہے  اور یہ 2023  ء کے یوم آزادی  کے موقع پر اختتام پذیر ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11920

 



(Release ID: 1871420) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Tamil