سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ آئی ڈی سی ایل اور این آئی ٹی سلچر کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 27 OCT 2022 5:27PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل)، جو سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، نے 26 اکتوبر، 2022 کو انتہائی آب و ہوا کے حالات کا سامنا کرنے والی شاہراہوں کی تعمیر میں درپیش چیلنجوں کے عملی حل تلاش کرنے کے لیے جدید ٹکنالوجیوں کی تلاش اور فروغ کے لیے این آئی ٹی، سلچر کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ این آئی ٹی سلچر کے ڈائرکٹر پروفیسر شیواجی بندوپادھیائے اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب چنچل کمار نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013JNV.jpg

 این ایچ آئی ڈی سی ایل نے موجودہ سال 2022-23 کے دوران سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی، آئی آئی ٹی روڑکی، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی پٹنہ، این آئی ٹی سری نگر، این آئی ٹی اگرتلہ اور این ایس ڈی سی جیسے معتبر اداروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل نے اس سے پہلے آئی آئی ٹی بمبئی اور آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں اور اس طرح کے ایم او یو پر دستخط کرنے کے لیے دیگر آئی آئی ٹی، این آئی ٹی کے ساتھ مزید گفت و شنید جاری ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 11923



(Release ID: 1871352) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Manipuri