جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 2.0 کے حصے کے طور پر آبی وسائل کے محکمے نے تقریباً 15 لاکھ روپئے کا ریونیو حاصل کیا اور 61292 مربع فٹ جگہ کو صاف کیا


خصوصی مہم 2.0 سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں التوا کو کم سے کم کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے تحریک حاصل کرکے شروع کی گئی ہے

Posted On: 26 OCT 2022 8:03PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کی طرف سے 2 اکتوبر کو ایک خصوصی مہم 2.0 شروع کی گئی ہے ، جو 31 اکتوبر ، 2022 ء تک جاری رہے گی ، جس کے تحت تمام وزارتیں/محکمے سووچھتا ، صفائی ستھرائی کو فروغ دینے ، اچھی حکمرانی اور حکومت میں التوا اور عمل درآمد کے بوجھ کو کم کرتے ہوئے رہن سہن میں آسانی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔  حکومت کی خصوصی مہم 2.0 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں التواء کو کم کرنے کے ویژن سے تحریک حاصل کرکے شروع کی گئی ہے۔

’’ خصوصی مہم 2.0 ‘‘ کے تحت تمام محکموں اور وزارتوں میں صفائی، نظرثانی اور قواعد و ضوابط کو آسان بنانے، ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ، جگہ کا موثر استعمال اور کچرے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق سرگرمیاں تمام محکموں اور وزارتوں میں شروع کی جا رہی ہیں۔ 25 اکتوبر ، 2022 ء تک فائلوں کے جائزے، پرانی فائلوں کو ختم کرنے، ریونیو جنریشن اور خالی جگہوں کی پیشرفت کی صورتحال درج ذیل ہے۔

 

مقاصد

( 25 اکتوبر ، 2022 ء تک )

اہداف

 

حصولیابیاں

 

فائلوں کا جائزہ لیا گیا

39563

49260

فائلوں کو ختم کیا گیا

8119

18703

ریونیو حاصل کیا گیا

Rs. 56,19,917

Rs. 14,98,784

جگہ کو صاف کیا گیا ( مربع فٹ )

17083

61292

 

اس مہم کو حکومت ہند کی تمام وزارتوں/ محکموں اور ان سے منسلک اور ماتحت دفاتر سے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ’’ اس طرح کی کوششیں نہ صرف اختراعی اور قابل ستائش ہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے اردگرد اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے ہمارے بنیادی شہری فرض کی یاد دلاتی ہیں۔ ‘‘

مختلف محکموں نے آس پاس کے علاقوں، ندیوں، جھیلوں اور تالابوں کی صفائی کے لئے ایک جامع اور مربوط طریقہ اپنایا ہے۔ اس قسم کی کوشش نے آبی ذخائر کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنایا، اس طرح سووچھتا مہم کے بڑے مقصد کو فروغ حاصل ہوا ۔ وزارت اور محکموں کی طرف سے خصوصی مہم 2.0 کی کے تحت کی گئی سرگرمیوں اور پیشرفت پر سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع ردعمل حاصل ہوا  ہے ۔ خصوصی مہم 2.0 کے تحت آبی وسائل کے محکمے کے ذریعے کئے گئے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں  ۔

  • صفائی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ میں نوڈل افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔
  • مہم کی پیشرفت کے لئے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سکریٹری کے ذریعے جائزہ میٹنگیں کی جا رہی ہیں ۔ سکریٹری نے دفتر کے احاطے کا معائنہ کیا اور کچھ سرگرمیوں کے متعلق ہدایات دیں اور عملے کے ارکان کو کام میں التواء کو  کم کرنے اور سیکشن کے اندر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہمت افزائی کی ۔
  • تصاویر ، ویڈیو سمیت اعداد و شمار سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کئے جا رہے  ہیں ، جس میں پورے ملک میں محکموں اور اداروں کے ذریعے کئے گئے کام کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11880


(Release ID: 1871127)
Read this release in: English , Hindi , Telugu