ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھارت کے مزید دو  بیچ بلیو بیچ کی فہرست میں شامل ہوئے


بھارت میں اب 12 بلیو فلیگ والے بیچ موجود ہیں ، جو دنیا میں سب سے صاف ستھرے  بیچوں کے لئے دیا جانے والا ایکو لیبل ہے

بلیو بیچ سماج کو فخر کا احساس فراہم کرتے ہیں اور سیاحت کو راغب کرتے ہیں

نئے بیچوں کی شمولیت پائیدار ماحول کے لئے وزیر اعظم مودی کے ویژن کا ثبوت ہے

Posted On: 26 OCT 2022 7:00PM by PIB Delhi

وسائل کے جامع بندوبست کے ذریعے ساحلی اور بحری ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور محفوظ رکھنے کے بھارت کے عزم کو عالمی طور پر ایک اور مرتبہ تسلیم کیا گیا ہے اور  اس سلسلے میں لکشدیپ کے دو ساحلوں – منی کوئے ٹھنڈی بیچ اور کدمت بیچ ، دو ایسے نئے بیچز ہیں ، جنہیں بین الاقوامی ماحولیاتی لیبل’’ بلیو فلیگ ‘‘ سے سرفراز کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بلیو فلیگ کے سرٹیفیکٹ والے بیچز کی تعداد 12 ہو گئی ہے  ۔

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے ایک ٹویٹر پیغام میں ، اس قابل فخر لمحے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور یہ کہتے ہوئے ہر ایک کو مبارکباد دی کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک پائیدار ماحولیات کی تشکیل کی جانب بھارت کے مسلسل سفر کا ایک حصہ ہے۔

کدمت بیچ

ٹھنڈی بیچ

ٹھنڈی بیچ لکشدیپ جزیرہ نما کے سب سے قدیم اور دلکش ساحلوں میں سے ایک ہے ، جہاں جھیل کے فیروزی نیلے پانی سے سفید ریت بکھری ہوئی نظر آتی ہے۔ یہ تیراکوں اور سیاحوں کے لئے یکساں طور پر جنت کی طرح ہے۔ کدمت بیچ ، خاص طور پر کروز سیاحوں میں مقبول ہے ، جو پانی کے کھیلوں کے لئے جزیرے کا رخ کرتے ہیں۔ یہ اپنی موتی جیسی سفید ریت، نیلے جھیل کے پانیوں، اس کی معتدل آب و ہوا اور دوستی رکھنے والے مقامی لوگوں کے ساتھ فطرت سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک جنت ہے۔ دونوں ساحلوں نے ساحل کی صفائی اور دیکھ بھال اور تیراکوں کی حفاظت کے لئے عملہ مقرر کیا ہے ۔ دونوں ساحل فاؤنڈیشن فار انوائرمنٹ ایجوکیشن ( ایف ای ای )  کی طرف سے عائد کردہ لازمی تمام 33 پیمانوں پر پورا اترتے ہیں۔

بلیو فہرست میں شامل دیگر بھارتی بیچز میں شیوراج پور-گجرات، گھوگھلا-دیو، کسرکوڈ اور پڈوبیدری-کرناٹک، کپڈ-کیرالہ، رشی کونڈہ- آندھرا پردیش، گولڈن-اڈیشہ، رادھا نگر- انڈمان اور نکوبار، تامل ناڈو میں کوولم اور پڈوچیری میں ایڈن ہیں ۔

پس منظر:

ڈنمارک میں قائم فاؤنڈیشن فار انوائرمنٹ ایجوکیشن (ایف ای ای) عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایکو لیبل - بلیو فلیگ سرٹیفیکیشن کی منظوری دیتا ہے۔ اس باوقار ایوارڈ کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے، سخت ماحولیاتی، تعلیمی، حفاظت سے متعلق اور رسائی سے متعلق معیارات کی ایک سیریز کو پورا اور برقرار رکھا جانا چاہیے۔ بلیو فلیگ کا مشن ماحولیاتی تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر پائیدار ترقی کے طریقوں کے ذریعے سیاحت کے شعبے میں پائیداری کو فروغ دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  11877

 

 

 



(Release ID: 1871122) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi