جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت نے واٹر ہیرو کی فاتح کا اعلان کیا : ستمبر ماہ کے لیے اپنی داستان بتانے کا مقابلہ
Posted On:
26 OCT 2022 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26اکتوبر، 2022/ جل شکتی کی وزارت کے تحت آبی وسائل ، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کے احیاء کے محکمے نے واٹر ہیروز کا آغاز کیا ہے۔ یہ واٹر ہیروز : اپنی داستان سے واقف کرائیے مقابلے کا آغاز کیا ہے جو مائی گوو پورٹل پر ہر مہینے منعقد کیا جاتا ہے۔ ستمبر 2022 کے لیے محترمہ انامیکا تیواری کا فاتح کےطور پر اعلان کیا گیا ہے اور انہیں 10000 روپے کا نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ وہ ایک اسکول میں ٹیچر / پرنسپل ہیں، اور اسکول میں ڈرامے کی مدد سے وہ پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں طلبا کو بتانے اور سمجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
- ستمبر 2022 کے لیے ، محترمہ انامیکا تیواری کا فاتح کے طور پر اعلان کیا گیا
- اس فاتح کو 10000 روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا
- یہ مقابلہ مائی گوو پورٹل (www.mygov.in) پر ہر مہینے منعقد کیا جاتا ہے۔
- اس بار کا مقابلہ 30 نومبر ، 2022 کو ختم ہوگا۔
اس مقابلے کا مقصد عام طور پر پانی کی قدر میں ضافہ کرنا اور پانی کے تحفظ اور آبی وسائل کی دیرپا ترقی کے بارے میں ملک گیر کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ایک بڑی آبادی کو ملک میں پانی کے تحفظ کے کوز کو اپنانے کے لیے تحریک دی جانی چاہیے ۔ مقابلے کامقصد معلومات میں اضافہ کر کے اور واٹر ہیروز کے تجربات بیان کر کے بیداری لانا ہے؛ اور پانی کے تحفظ اور بندوبست کے تئیں ایک خیال پیدا کرنا ہے تاکہ سبھی متعلقہ فریقوں میں ایک رویہ جاتی تبدیلی پیدا کی جا سکے۔
یہ مقابلہ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے اور اس کے بارے میں مائی گوو پورٹل پر معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کا تیسرا ایڈیشن 01.12.2021 کو شروع کیا گیا تھا جو 30.11.2022 کو مائی گوو پورٹل پر ختم ہو جائے گا۔ پہلا ایڈیشن 01.09.2019 سے 30.08.2020 تک شروع کیا گیا تھا۔ دوسرا ایڈیشن 19.09.2020 سے 31.08.2021 تک شروع کیا گیا تھا۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کسی بھی شخص کو ایک سے ڈیڑھ منٹ کے ویڈیو کی فارم میں پانی کے تحفظ کے بارے میں اپنی کامیابی کی داستان پوسٹ کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ 300 الفاظ کا ایک مضمون اور ان کوششوں کو ظاہر کرنے والے فوٹوگراف / فوٹوز منسلک کرناہوں گے۔ شرکاء اپنے ویڈیوز (اپنے یوٹیوب ویڈیوز کے لنک کے ساتھ) مائی گوو پورٹل (www.mygov.in) پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ waterheores.cgwb[at]gmail[dot]com پر بھی اندراج کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 11871
(Release ID: 1871120)
Visitor Counter : 107