عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کے نئے رائے دہندگان انڈیا @ 2047 کی وضاحت کریں گے ، جیساکہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا
وزیر موصوف اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں نئے اور نوجوان رائے دہندگان سے خطاب کر رہے تھے
Posted On:
26 OCT 2022 5:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26اکتوبر، 2022/ سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ نئے رائے دہندگان 2047 کے بھارت کی تعریف بیان کریں گے، اور اپنی نوجوانی کے سرگرم برسوں میں انہیں یہ سہولت اور موقع حاصل ہے کہ وہ بھارت کی شبیہ بنانے میں تعاون دے جیساکہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا۔
مراد آباد میں نئے اور نوجوان ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش تقریباً 55 ملین نوجوان مردوں اور خواتین کا گھر ہے جن کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان اور جو ریاست میں کل ووٹروں کا تقریباً 37 فیصد ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں سے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیراعظم مودی نے روزگار میلے کا آغاز کیا تھا جو دس لاکھ لوگوں کو تقرر دینے کی مہم ہے اور اس تقریب کے دوران نومقررہ 75000 سے زیادہ لوگوں کو تقرر نامے سونپے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں دس لاکھ سرکاری ملازمتوں کا مقصد ایک مشن موڈ میں مکمل ہوگا۔
وزیر موصوف نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اسٹارٹ اپ پروجیکٹوں اور اختراعی چھوٹے کاروبار کے ذریعے گزر بسر کے دیگر طریقے تلاش کریں۔ کیونکہ کسی ملک کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ سبھی کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرے۔
زراعت ، پرئیویٹ شعبے اور ایم ایس ایم ای جیسے سب سے زیادہ روزگار والے شعبوں پر وزیراعظم کی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت ایک بہت بڑی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک کی صنعتوں کی ضرورتوں کے مطابق نوجوانوں کو تربیت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 1.25 کروڑ نوجوانوں کو پورے ملک میں تربیت دی جا چکی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اشارہ دیا کہ ڈرون سے متعلق پالیسی ، خلاء میں جانے سے متعلق پالیسی میں نرمی کرنے اور مدرا یوجنا کے تحت 20 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے قرضوں میں نرمی کرنے جیسے اقدامات کی وجہ سے نوجوانوں کے لیے نئے موقعے پیدا ہوئے ہیں۔
2014 سے اب تک نوجوانوں کی طاقت پر وزیراعظم کی لگاتار توجہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 15 اگست، 2017 کو وزیراعظم مودی نے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں کہا تھا یکم جنوری 2018 کوئی معمولی دن نہیں ہوگا۔ جو لوگ اس صدی میں پیدا ہوئے ہیں وہ 18 سال کے ہونے شروع ہو جائیں گے۔ ان لوگوں کے لیے ان کی زندگی سے متعلق یہ ایک فیصلہ کن سال ہے ۔ یہ لوگ 21ویں صدی میں ہمارے ملک کی قسمت کے خالق (بھاگیہ ودھاتا) ہونے والے ہیں۔ میں ان سبھی نوجوانوں کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں ۔ آپ کے پاس ہماری ملک کی قسمت کو تشکیل دینے کا ایک موقع ہے۔ ایک فخریہ قوم آپ کو مدعو کرتی ہے کہ آپ اس کے ترقیاتی سفر کا حصہ بنیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2019 کے انتخابات میں 133 ملین نوجوان بالغوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملا تھا اور اس میں سے 70 ملین نوجوان مرد تھے اور 63 ملین نوجوان خواتین تھی اور 72 فیصد لوگ بھارت کے گاؤوں میں رہ رہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ تعداد 2024 تک 140 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ اور یہی بھارت کی آبادی کا تنوع ہے جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں اور انتظامیہ کو یاد دلایا کہ بھارت کے انتخابی کمیشن نے اس سال جولائی میں اعلان کیا تھا کہ جن لوگوں کی عمر 17 سال سے زیادہ ہے وہ چناؤ فہرستوں میں اپنا نام درج کرانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں 18 سال کی عمر ہونے تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کمیشن نے سبھی ریاستوں کے اعلیٰ انتخابی افسران اور انتخابی رجسٹریشن افسران کو ہدایت دی تھی کہ وہ ٹیکنیکل بنیاد پر ایسے طریقے تشکیل دیں کہ نوجوان پیشگی طور پر اپنی درخواستیں داخل کر سکیں۔ جن کے لیے اہلیت کی تاریخ یکم اپریل ،یکم جولائی اور یکم اکتوبر ہو اور محض یکم جنوری نہ ہو۔ زیر موصوف نے کہا کہ اس قدم سے اُن نئے نوجوان ووٹروں کو فہرست میں شامل کرنے کی انتخابی کمیشن کی کوششوں کو بڑھاوا ملے گا جن کی عمر ایک سال میں 18 سال کے ہو رہے ہیں، جس کے لیے حال ہی میں ترمیم کی گئی تھی کہ ووٹروں کا اندراج سہ ماہی طور پر کیا جائے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور یو پی سرکار ریاست کے کونے کونے میں یووا وجے سنکلپ ریلی کے انعقاد کی مشترکہ طور پر منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو ترقیاتی اقدامات اور ڈبل انجن سرکار کی حصولیابیوں کے بارے میں بیدار کیا جا سکے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 11869
(Release ID: 1871068)
Visitor Counter : 151