کانکنی کی وزارت

ہندوستان کاپر لمیٹڈ نے 74.20 کروڑ روپے ادا کیے


مالی سال دو ہزار اکیس - بائس کے لیے حکومتی کو ڈیوڈینڈ

Posted On: 26 OCT 2022 5:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اکتوبر، 2022/ ہندوستان کاپر لمیٹڈ نے جو  کانوں کی وزارت کے تحت ایک منی رتن زمرہ - 1 کا سرکاری شعبہ کا یونٹ ہے  (فہرست اے)  آج حکومت ہند کو 74.20 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ ادا کیا۔ یہ ڈیویڈنڈ مالی سال 22-2021 کے لیے ادا کیا گیا ہے ۔ جو ڈی آئی پی اے ایم رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکس کے بعد منافع کا 30.01 فیصد ہے۔ یہ رقم  حصص کے اثاثے کے 23.20 فیصد کے برابر ہے۔  اس سے پہلے اس ڈیویڈنڈ کو کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی طرف سے منظوری دی گئی تھی ۔ یہ منظوری اس سال ستمبر میں منعقدہ 55ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں دی گئی تھی۔ ڈیویڈنڈ کی جو رقم سبھی حصص مالیکان کو دی گئی وہ کل 112.17 کروڑ روپے ہے۔  فی شیئر ڈیویڈنڈ کمپنی کی طر ف سے اعلان کیے گئے ڈیویڈنڈ کی اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

مالی سال 22-2021 کے دوران کمپنی نے  اب تک کا سب سے زیادہ کاروبار کیا جو 1812 کروڑ روپے ہے اور ٹیکس سے پہلے جس کا منافع 381.76 کروڑ روپے ہے۔کمپنی  فی الحال 12.2 ملین ٹن سالانہ خام پیداوار کا مقصد حاصل کرنے کے لیے کانوں کو توسیع دینے کے اپنے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔

  ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 11868



(Release ID: 1871056) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi