زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت و جنگلات کے موضوع  پر ساتواں آسیان-بھارت وزارتی اجلاس مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا


’’بھارت عوامی صحت اور تغذیہ کے لیے غذائیت سے بھرپور اناج کی مصنوعات کو فروغ دے گا‘‘

جناب تومر کا بھارت کی زرعی ترقی کے لیے آسیان ممالک کے ساتھ قریبی علاقائی تعاون پر زور

Posted On: 26 OCT 2022 5:43PM by PIB Delhi

زراعت اور جنگلات سے متعلق ساتواں آسیان بھارت وزارتی اجلاس (اے آئی ایم ایم اے ایف) آج ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کی۔ اجلاس میں برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے وزرائے زراعت نے بھی شرکت کی۔

WhatsApp Image 2022-10-26 at 17

مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے اجلاس کے دوران اپنے افتتاحی کلمات میں آسیان کو بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مرکز میں رکھنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کا اعادہ کیا۔ انھوں نے آسیان کے ساتھ باہمی قریبی علاقائی تعاون پر بھی زور دیا تاکہ خطے میں زرعی ترقی کے لیے پائیدار اور جامع ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ غذائیت بخش غذا کے طور پر باجرا (تغذیہ اناج) کی اہمیت اور بین الاقوامی تغذیہ اناج سال 2023 کا حوالہ دیتے ہوئے جناب تومر نے آسیان کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ باجرے کی پیداوار، پروسیسنگ، قدر افزودگی اور کھپت کو بڑھانے میں بھارت کی کوششوں کی حمایت کریں۔ جناب تومر نے کہا کہ بھارت لوگوں کی صحت اور تغذیہ کے لیے غذائیت سے اناج کی مصنوعات کو فروغ دے گا۔ غذائیت سے بھرپور اناج، کم وسائل کے ساتھ غذائیت سے بھرپور، اور زیادہ موثر زرعی خوراک کے نظام کی تخلیق میں مدد کرتے ہیں۔

اجلاس میں آسیان بھارت تعاون کے درمیانی مدت کے ایکشن پلان (سال 2021-2025) کے تحت مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے نفاذ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ آسیان بھارت تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ زراعت اور جنگلات کے شعبے میں آسیان بھارت تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آسیان اور بھارت کو محفوظ اور غذائیت سے بھرپور زرعی مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا کر کووڈ 19 وبائی مرض کے بے مثال اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وبا کے بعد بحالی کے نفاذ کے لیے آسیان بھارت تعاون کے تحت مسلسل اقدامات کیے جائیں۔ مرکزی وزیر جناب تومر نے آسیان کے ساتھ غذائی تحفظ، تغذیہ، آب و ہوا کی تبدیلی، ڈیجیٹل فارمنگ، فطرت دوست زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ویلیو چین، زرعی مارکیٹنگ اور صلاحیت سازی میں بھارت کے تعاون کو بڑھانے کا عہد کیا۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 11865


(Release ID: 1871044) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Telugu