وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر، نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے لیے درخواستیں (نئی/ تجدید) جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر، 2022 ہے

Posted On: 26 OCT 2022 3:44PM by PIB Delhi

سال 2022-23 کے لیے این ایم ایم ایس ایس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر،  ہے۔2022۔ 'نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم' کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلبہ کو وظیفہ دیا جاتا ہے تاکہ انھیں آٹھویں کلاس کے بعد تعلیم چھوڑنے سے روکا جاسکے اور ثانوی سطح پر تعلیم جاری رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ہر سال نویں جماعت کے منتخب طلبہ کو ایک لاکھ نئے وظائف دیے جاتے ہیں اور ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے دسویں سے بارہویں جماعت میں ان کے تسلسل / تجدید کے لیے وظائف دیے جاتے ہیں۔ وظیفے کی رقم 12000/- روپے سالانہ ہے۔

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) سے منظم کیا جاتا ہے – جو طلبہ کو دی جانے والی وظیفہ اسکیموں کے لیے ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ این ایم ایم ایس ایس وظیفہ ڈی بی ٹی موڈ پر عمل کرتے ہوئے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ الیکٹرانک منتقلی کے ذریعہ منتخب طلبہ کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ 100 فیصد مرکز کی اعانت سے چلائی جانے والی اسکیم ہے۔

وہ طلبہ جن کے والدین کی تمام ذرائع سے آمدنی سالانہ 3,50,000/- روپے سے زیادہ نہ ہو وہ اس وظیفے سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔ وظیفہ دینے کے لیے سلیکشن ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لیے طلبہ کے پاس ساتویں جماعت کے امتحان میں کم از کم 55 فیصد نمبر یا مساوی گریڈ ہونا ضروری ہے (ایس سی / ایس ٹی طلبہ کے لیے 5 فیصد کی چھوٹ ہے)۔

تصدیق کی دو سطحیں ہیں: ایل ون، انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) کی سطح ہے اور ایل ٹو، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او) کی سطح ہے۔ آئی این او لیول (ایل  ون) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 نومبر،2022 ہے جبکہ ڈی این او لیول (ایل 2) تصدیق کی آخری تاریخ  30 نومبر، 2022 ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 11860


(Release ID: 1871002) Visitor Counter : 294