بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے وروینٹا ہولڈنگ کے ذریعے یس بینک میں 10فیصد تک کی ایکویٹی سیکیورٹیز کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 20 OCT 2022 8:59PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) نے وروینٹا ہولڈنگ کے ذریعے یس بینک میں 10 فیصد تک کی ایکویٹی سیکیورٹیز کے حصول کی منظوری دی ۔

وروینٹا ہولڈنگ لمیٹیڈ(حاصل کنندہ) ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔ فی الحال، ہندوستان میں اس کی  کوئی سرگرمیاں نہیں ہیں۔

یس بینک لمیٹڈ (ٹارگٹ) ایک بینکنگ کمپنی ہے جو بڑ ے پیمانے پر  بینکنگ اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے کام  میں مصروف ہے۔

کمیشن نے حاصل کنندہ  (مجوزہ مجموعہ)کے ذریعہ  ایکویٹی سیکیورٹیز  اور ہدف کے ووٹنگ کے حقوق کے حصول سے متعلق مجوزہ امتزاج کی منظوری دی جو کل ادا شدہ  مالیاتی حصص کے 10 فیصد تک ہے   ۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

 

 

**********

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:11846

 


(Release ID: 1870895) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Telugu