جل شکتی وزارت

تعمیل کے بوجھ کو کم کرتے ہوئےسوچھتا ،بہتر حکمرانی اور زندگی بسر کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لئےخصوصی مہم 2.0چلائی جارہی ہے


آبی وسائل کے محکمے نے مسائل کو جلددور کرنے کے لئے یومیہ ڈیٹا جمع کرنے کی غرض سے خصوصی مہم پورٹل بنایا

Posted On: 21 OCT 2022 1:52PM by PIB Delhi

دواکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ایک ‘خصوصی مہم 2.0’ شروع کی گئی ہے جو 31 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی اور جس کے تحت سبھی وزارتیں/محکمےسوچھتا پر توجہ مرکوز کررہےہیں اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرتے ہوئے سوچھتا ، بہتر حکمرانی اور زندگی بسر کرنے میں آسانی پیدا کرنے کو فروغ دے رہے ہیں۔خصوصی مہم 2.0 ریفرینسیزکو بروقت نبٹانے اور کام کے مقام کوصاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کو تقویت بخشتی ہے۔ خصوصی مہم2.0دو مرحلوں میں چلائی  جارہی ہے۔ پہلا مرحلہ14سے 30ستمبر اور نفاذ سےمتعلق  دوسر ا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک چلے گا۔ خصوصی مہم 2.0کو اس کےحقیقی جذبے کے تحت منانے کے لئے ،آبی وسائل کے محکمے ،ندیوں  کے فروغ اور گنگا کے احیا ،جل شکتی کی وزارت نےابتدائی مرحلے کے دوران وزارت اور سبھی علاقائی دفاتر  کی سوچھتا ، جگہ کے بندوبست اور خوبصورت بنانے  کےجامع منصوبہ بنایا اور نگرانی کی۔  

عمل درآمد کے مرحلے میں یومیہ بنیاد پر ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے زیر التوا معاملوں کونمٹانے کے لئے ایک خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)پورٹل بنایا گیا ہے ۔ سی ڈبلیو سی ، سی ایس ایم آر ایس ،این ڈبلیو ڈی اے، ایف بی پی ،ڈی اور ڈبلیو آر ، این ایم سی جی وغیرہ جیسے مختلف محکموں نے دفاتر کے احاطہ کے اندر اور باہر صفائی اور رکھ رکھاؤ کی اہمیت کو فروغ دینے کے لئے ‘پہلے’اور ‘بعد’ جیسی سرگرمیوں کا انجام دیا۔

مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے اس شعبے میں  غیر معمولی کام کیا ہے کیونکہ  اس میں برہم پتر بیسن آرگنائزیشن ،یمنا بیسن آرگنائزیشن، جھانسی  ، ساکیت، دوارکانہر فرنٹ وغیرہ  جیسے کئی مقامات پر صفائی ستھرائی  کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔  ا ن سرگرمیوں میں ندی کے کنارے صفائی مہم ، کباڑ اور غیر ضروری اشیا کو ہٹانا، بے کار پڑی اشیا کی شناخت کرنا اور انہیں ہٹاکر جگہ خالی کرنا  اور دفتر کے احاطے کے آس پاس  صفائی رکھنے کے لئے محنت کرنا شامل ہے۔

 

خصوصی مہم2.0 ابھی بھی جاری ہے اور اس کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی اور سبھی زیر التوا معاملوں  کو مقررہ وقت پر تیزی سے نمٹاناہے۔

 

ش ح۔ ف ا - ج

Uno11842



(Release ID: 1870889) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Marathi , Hindi