زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خصوصی مہم دوئم کے تحت محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تحت فیلڈ دفاتر کی سرگرمیاں

Posted On: 25 OCT 2022 7:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25اکتوبر، 2022/ خصوصی مہم دوئم  کے دوران، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے بھارت کی تمام ریاستوں (بشمول شمال مشرقی ریاست) میں تمام ماتحت/منسلک دفاتر، خود مختار اداروں اور تمام فیلڈ اکائیوں میں 263 مقامات پر صفائی مہم چلائی ہے۔ جن مختلف سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں دفتر کے احاطے کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کا کام ، اسکریپ کو ہٹانا، تمام پرانی اور فاضل فائلوں کو ٹھکانے لگانا، باہر کے میدانوں میں خودرو پودوں کو صاف کرنا، دفتر کے احاطے میں درخت اور پودے لگانا شامل ہیں۔

اس مہم کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں میں تمام فیلڈ یونٹس نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور پورے ملک میں صفائی کا پیغام پھیلانے کی مہم میں مقامی لوگوں کو بھی شامل کیا۔ صفائی مہم کی تعداد مقررہ نشانے سے تجاوز کر چکی ہے اور اب بھی زور  شور سے جاری ہے۔

اس مہم کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف شوگر کین ڈیولپمنٹ لکھنؤ نے پرائمری اسکول، بخشی کا تالاب بلاک، بھیکھاپور، لکھنؤ کا بھی دورہ کیا اور صفائی کی اہمیت جیسے دانتوں کو برش کرنا، ہاتھ دھونا، صاف ستھرے کپڑے پہننا وغیرہ کے بارے میں بتایا۔ طلباء نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ، گڑگاؤں نے 49500 روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر اور 3883 مربع فٹ کا اضافی قابل عمل رقبہ بھی خالی کرایا ۔ کل 11602 مربع فٹ جگہ خالی کرائی  گئی ہے اور اسکریپ کی فروخت سے اب تک 96650 روپے کی رقم اکٹھا کی جا چکی ہے۔

بعد میں                                                پہلے

(نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ، گڑگاؤں)

  ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 11832

 



(Release ID: 1870867) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi