بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے سی اے باسک انویسٹمنٹ کے ذریعہ یس بینک لمیٹڈ کی حصہ داری کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
20 OCT 2022 8:56PM by PIB Delhi
ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت سی اے باسک انویسٹمنٹ (ایکوائرر) کے ذریعہ یس بینک لمیٹیڈ(ٹارگیٹ) کے حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ کمبی نیشن حصول سے متعلق ہے، جو ایکویٹی شیئرز اور رائٹس پیپرز کی خریداری کے ذریعے ہدف کے کل ادا شدہ شیئر کیپٹل کے دس فیصد تک اور ووٹ دینے کے حقوق حصول کرے گا۔
حصول کنندہ ایک نو تشکیل شدہ اسپیشل پرپوس کمپنی ہے(جمہوریہ ماریشس میں انکارپوریٹیڈ) اور مکمل طور پر سی اے مارنس انویسٹمنٹ (جمہوریہ ماریشس میں انکارپوریٹیڈ) کی ملکیت میں ہے، جسے بالآخر کارلائل گروپ انک کے اتحادیوں کے ذریعہ منظم فنڈز کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ حصول کنندہ ایک انویسٹمنٹ اکائی اور ہندوستان میں یہ کوئی کاروبار نہیں کرتی ہے۔
کارلائل گروپ انک ، ایک عالمی سرمایہ کاری کمپنی، جو 3 سرمایہ کاری کے شعبوں میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری کرنے والے فنڈز کا بندوبست کرتی ہے: (اے) عالمی نجی ایکویٹی (کارپوریٹ نجی ایکویٹی، رئیل اسٹیٹ اور قدرتی وسائل کے فنڈز سمیت)؛ (ب) عالمی قرض (نقد قرض، غیر نقدی قرض اور حقیقی اثاثہ قرض سمیت)؛ اور (سی ) گلوبل انویسٹمنٹ سلوشنز (نجی ایکویٹی فنڈز کا فنڈ پروگرام، جس میں پرائمری فنڈز، سیکنڈری اور متعلقہ کوانویسٹمنٹ سرگرمیاں، مخلوط فنڈز اور الگ سے منظم شدہ کھاتے شامل ہیں)۔
ٹارگیٹ ایک بینکنگ کمپنی ہے، جو ریٹیل، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ گاہکوں کے لئے بینکنگ اور مالیاتی خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔ ٹارگیٹ ایک مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے، جس کا نام یس سیکیورٹیز (انڈیا) لمیٹڈ (وائی ایس آئی ایل) ہے۔ ٹارگیٹ ایک عوامی طور پر منصوبہ بندی کرنے والی کمپنی ہے، جو نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ اور بی ایس ای لمیٹڈ میں درج ہے۔ ٹارگیٹ کو کمپنی ایکٹ 1956 کے تحت 21 نومبر 2003 کو ایک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ ٹارگیٹ اور وائی ایس آئی ایل دونوں کے پاس زمرہ 1 مرچنٹ بینکنگ لائسنس ہے، تاہم، سرمایہ کاری بینکنگ، مرچنٹ بینکنگ اور بروکریج کاروبار بنیادی طور پروائی ایس آئی ایل کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔
وائی ایس آئی ایل پوری طرح سے کیپٹل مارکیٹ انٹرمیڈیری ہے جوخردہ، زیادہ مجموعی مالیت والے افراد ، کارپوریٹ اور ادارہ جاتی گاہکوں کے لئے بروکنگ ، فنڈ مینجمنٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ (ایک وقف شدہ مستقل سرمایہ کاری بینکنگ کے طور طریقے سمیت)، مرچنٹ بینکنگ، ریسرچ اور مارکیٹنگ اکویٹی سیلز اور ٹریڈنگ سمیت مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جلد جاری کیا جائے گا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11834)
(Release ID: 1870863)
Visitor Counter : 116