نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر نے سماج میں روحانی ذہنیت پیدا کرنے کی اپیل کی؛ انہوں نے کہا- ’’روحانیت کے بغیر زندگی ادھوری ہے‘‘
نائب صدر نے برہما کماری کے کام کی تعریف کی؛ اسے ہندوستانی ثقافتی اقدار کا مرکز بتایا
نائب صدر نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اخلاق کے ذریعے عام لوگوں کے درمیان مثال قائم کریں
نائب صدر نے ماؤنٹ آبو کے شانتی ون میں برہما کماری کی 85ویں سالگرہ اور دیوالی کی تقریب سے خطاب کیا
نائب صدر نے آج راجستھان میں دلواڑہ مندروں اور ناتھ دوار مندروں کا بھی دورہ کیا
Posted On:
25 OCT 2022 5:28PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر نے آج ملک کی غیر اخلاقیت، غیر اخلاقی کردار اور منفی سوچ کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے افراد، خاندانوں اور سماج کے درمیان روحانی ذہنیت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ’’روحانیت کے بغیر زندگی ادھوری ہے‘‘ اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے جناب دھنکر نے کہا کہ اگر لوگوں کی زندگیوں میں روحانیت کو زندہ کیا جائے تو ان تکنیکی تبدیلیوں کا لوگوں کی زندگی پر اور بھی اچھا اثر پڑے گا جو ابھی دنیا بھر میں ہو رہی ہیں۔
راجستھان کے ماؤنٹ آبو میں برہما کماری کے عالمی ہیڈکوارٹر میں ’سشکست، سمردھ اور سورنم بھارت کی اور‘ کے تھیم پر منعقد برہماکماری کی 85ویں سالگرہ اور دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے یہ باتیں کہیں۔
اس موقع پر جناب دھنکر نے روحانیت کو ’’ایک فرد کو مکمل بنانے کے لیے‘‘ ہماری تعلیم کا ایک لازمی حصہ بتایا اور دنیا بھر میں روحانیت اور مذہب کے فروغ دینے کے لیے برہما کماری ادارہ کی تعریف کی۔ ہندوستانی خیالات اور ہماری ثقافتی اقدار پر زور دینے کے لیے نئی تعلیمی پالیسی-2022 کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’صحیح تعلیم، صحیح سوچ اور صحیح علم ہی ہمیں ایک قوم کے طور پر طاقتور بنا سکتا ہے۔‘‘
جناب دھنکر نے برہما کماری ادارہ کو ہندوستانی ثقافتی اقدار کا مرکز بتاتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی فلاح اور عالمی راحت کے خیالات یہیں سے نکلتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے برہما کماری اداروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’اس تنظیم کے عظیم گوشے ہیں اوریہ نہ صرف انسانیت بلکہ اس سیارہ پر موجود سبھی جانداروں کے سب سے بیش قیمتی پہلوؤں اور خوبیوں کی ایک مثال ہے۔‘‘
حالیہ برسوں میں مثبت قدموں اور دوربین پہل کی ایک سیریز کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان انوکھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اور انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ’’ہندوستان کی اس ترقی کا جشن منائے‘‘ اور اسے نمایاں کرے۔
’ایوان بالا‘ کے طور پر راجیہ سبھا کے رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھنکر نے کہا کہ ہمارے آئین سازوں نے تصور کیا تھا کہ راجیہ سبھا اپنے کردار اور دور اندیشی سے ملک کو ایک نئی سمت فراہم کرے گا۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے ایسے ذاتی اور مجموعی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام لوگوں کے لیے مثال قائم کرنے کی اپیل کی جس کی پیروی تمام لوگ کر سکیں۔
اس پروگرام کے بعد نائب صدر نے ڈاکٹر سدیش دھنکر کے ساتھ آج راجستھان کے دلواڑہ مندروں اور ناتھ دوار مندروں کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر راجستھان سرکار کے وزیر مملکت برائے جنگلات و ماحولیات جناب سکھ رام بشنوئی، برہما کماری کی ایڈیشنل چیف راج یوگنی بی جے جئن بہن، برہما کماری کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری راج یوگی بی کے برج موہن، برہما کماری کی جوائنٹ چیف راج یوگنی ڈاکٹر بی جے منی بہن، برہما کماری کے کارگزار سکریٹری راج یوگی ڈاکٹر بی جے مرتیونجے، برہما کماری کے ملٹی میڈیا چیف راج یوگی بی جے کرونا اور دیگر شخصیات نے پروگرام میں حصہ لیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11825
(Release ID: 1870846)
Visitor Counter : 136