وزارت دفاع

دفاعی پیداوار کامحکمہ صفائی ستھرائی کی  خصوصی مہم دوئم کے ذریعہ ملک بھر میں اپنے فیلڈ دفاتر میں ’سوچھتا‘ کو ادارہ جاتی بناتا ہے

Posted On: 25 OCT 2022 1:24PM by PIB Delhi

دفاعی پیداوار کے محکمے نے ملک بھر میں 294 مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم کا انعقاد کیا ہے۔محکمے نے اس مدت کے دوران پارلیمانی اراکین کے زیر التوا 9 مسائل، وزیر اعظم کے دفتر کے ذریعہ عوامی شکایت سے متعلق ایک معاملے  اور 231 عام عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے ۔دستاویزی شکل میں  850   فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہےاور ان میں سے 322 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔ کچرے کی فروخت سے اب تک 10,72,00,960 کی آمدنی  حاصل ہوچکی ہے اور 75,145 مربع فٹ جگہ کوخالی کرایا جاچکا ہے۔

دفاعی پیداوار کا محکمہ 2 اکتوبر 2022 سے نئی دہلی میں واقع اپنے دفاتر اور تمام فیلڈ دفاتر اور مقامی اکائیوں میں  صفائی ستھرائی کے موضوع پر خصوصی مہم دوئم  چلا رہا ہے۔ اس کا آغاز 14 سے 30 ستمبر 2022 تک تیاری کے مرحلے سے ہوا اس مدت کے دوران مہم کے اہداف  کی نشاندہی کی گئی تھی اس سال اس مہم کے تحت فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی زور دیا گیا ہےاور اس مہم کے دوران عوامی انٹرفیس اور خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار دفاتر کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم دوئم کے دوران، صفائی کی اس مہم کے لیے کل 358 آؤٹ اسٹیشن جگہوں کی نشاندہی کی گئی،جس کے تحت 294  جگہوں کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔ اس طرح کی آؤٹ اسٹیشن جگہوں میں سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے  16 دفاعی یونٹس وغیرہ شامل ہیں۔دفاعی پیداوار کا محکمہ بھی خصوصی مہم دوئم کی موثر طورپر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت دفاع کے تیار کردہ ایک آن لائن ڈیش بورڈپر اپنا رول ادا کررہاہے۔

***********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.111823



(Release ID: 1870776) Visitor Counter : 106