کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی سکریٹری جناب  وویک بھاردواج نے ایچ سی ایل ہیڈکوارٹر دفتر کی طرف سے ایچ سی ایل کی خصوصی مہم دوئم کے اقدامات کی ستائش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2022 6:04PM by PIB Delhi

حکومت کی کانوں کی وزارت  میں سکریٹری جناب  وویک بھاردواج کا سبھی ڈائریکٹروں ،سی وی او اور سینئر اہلکاروں کے ساتھ ساتھ  ایچ سی ایل ،سی ایم ڈی   جناب ارون کمار شکلا  کی جانب سے آج کولکاتہ میں ایچ سی ایل کارپوریٹ دفتر کے ان کے دورہ پرپرتپاک خیر مقدم کیاگیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KTOE.jpg

کانکنی کی وزارت میں آئی اے ایس سکریٹری جناب وویک بھاردواج کا ایچ سی ایل کے سی ایم ڈی  جناب ارون کمار شکلا کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔

 

ایک تفصیلی پریزنٹیشن میں کانکنی سکریٹری کو کمپنی کی مجموعی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس کے جاری منصوبوں سے بھی  واقف کرایا گیا ۔ میٹنگ کے دوران،جناب وویک بھاردواج نے ایچ سی ایل کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ طویل بات چیت کی اور سبھی پر زور دیا کہ وہ پیداوار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں۔

جائزہ میٹنگ کے بعد، جناب وویک بھاردواج نے ایچ سی ایل کارپوریٹ دفتر، تمرا بھون کےبیسمنٹ کا دورہ کیااور وہاں جاری صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کوڑے کچرے کو ٹھکانے لگانے اور پرانی فائلوں کو نکالنے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خصوصی مہم دوئم کے تعلق  سےایچ سی ایل کی ہمہ جہت کوششوں کی  ستائش کی  ۔اس موقع پر جناب بھاردواج کے  ہمراہ کانوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اوپیندر سی جوشی بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00230TV.jpg

کانکنی کی وزارت میں آئی اے ایس سکریٹری جناب وویک بھاردواج، خصوصی مہم دوئم کے تحت اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے۔

 

کئی دہائیوں سے جمع شدہ کوڑے کچرے کو ٹھکانے لگانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کانکنی کے سکریٹری نے کہا کہ اس سے نہ صرف   آمدنی حاصل ہوگی بلکہ کام کی جگہ  بھی صاف ستھری ہوگیا ، ماحول بہتر ہوگا اور سب کو تحریک حاصل ہوگی ۔جیسا کہ کہا جاتا ہے صفائی ستھرائی ایمان کا جزو ہے ۔

ایچ سی ایل کارپوریٹ دفتر کے  خصوصی مہم دوئم پہل کے حصے کے طور پر، تقریباً 7.5 ٹن دھات سے متعلق کچرے کو ٹھکانے لگائے جانے کا عمل جاری ہے ۔اس سے پہلے کولکاتہ میں واقع ایچ سی ایل کارپوریٹ دفتر نے 2248 پرانی فائلوں کو بڑے ہی احتیاط کے ساتھ نکالا تھا اور ان میں سے 16220 کو محفوظ کیا تھا۔ جولائی 2022 میں دفتر نے تقریباً 4.6 ٹن وزنی کاغذات اور پلاسٹک  کچرا  کو ٹھکانے لگایا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OVVC.jpg

 

کانکنی کی وزارت سے انتظامی ، پالیسی اور مالی معاملات میں ہر ممکن مددوتعاون، کا عہد کرتے ہوئےجناب وویک بھاردواج نے کمپنی کے شاندار مستقبل کی تعمیر کے لیے ایچ سی ایل کے عملے کو اپنے بہترین پہل  قدمیوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔

 

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11812


(ریلیز آئی ڈی: 1870761) وزیٹر کاؤنٹر : 144
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी