جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت نے 2؍اکتوبر 2022 سے 31؍اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم: 2.0 کا انعقاد کیا
خصوصی مہم: 2.0 میں زیر التوا حوالہ جات،پارلیمانی یقین دہانی،عوامی شکایات کا تدارک،ریکارڈ کاانتظام و انصرام، صفائی؍صفائی مہم،ردی کو ٹھکانے لگانااورغیرضروری فائلوں کو نیست و نابود کرنا شامل ہے
Posted On:
20 OCT 2022 7:27PM by PIB Delhi
جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے میں 2؍اکتوبر سے 31؍اکتوبر 2022 تک زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک خصوصی مہم:2.0 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی 2؍اکتوبر 2021 سے 31؍اکتوبر 2021 تک ایک خصوصی مہم چلائی گئی تھی اور اس کے کامیاب نفاذ سے محکمے میں زیر التوامعاملات کانپٹارا کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں زیر التوا معاملات میں کمی آئی تھی۔خصوصی ہم: 2.0 کے تحت مؤثر طریقے سے نپٹارے والے کے کلیدی شعبوں میں اراکین پارلیمنٹ،ریاستی حکومت کے حوالہ جات،بین وزارتی زیر التوامعاملات،پارلیمانی یقین دہانی،پی ایم او کے حوالہ جات،عوامی شکایات، ریکارڈ کا انتظام، صفائی؍ صفائی مہم ،ویسٹ ڈسپوزل اور غیر ضروری فائلوں کو نیست ونابود کرنا شامل ہیں۔
خصوصی مہم:2.0 کا ابتدائی مرحلہ14 سمتبر2022 سے 30 ستمبر 2022 تک عہدیداروں کو حساس بنانے،مہم کے لیے زمینی کارکنوں کو متحرک کرنے، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے، ردی اور غیر ضروری مواد کی نشاندہی کرنے کے لیے مختص کیا گیا۔
02؍ اکتوبرسے31؍اکتوبر 2022 تک عمل آوری کے مرحلے کے دوران،مہم کو موثر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر روزانہ پیش رفت کی معلومات اَپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
نیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر،سینی ٹیشن اینڈ کوالٹی، کولکاتہ،جو کہ پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے،بھی سوچھتا ابھیان 2.0 کے نفاذ میں شامل ہے۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر مرکز نے انسٹی ٹیوٹ کو پلاسٹک سے پاک، کوڑا کرکٹ سے پاک اور زیرو لینڈ فل بنانے کا فیصلہ کیا اور مرکز کے اندر اور اس کے آس پاس کچرے کو صاف کرنے کے لیے صفائی مہم چلائی گئی۔
*************
ش ح- م م–ن ع
U. No.11816
(Release ID: 1870755)
Visitor Counter : 114