سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے بھارت -آسٹریلیا باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہوئے بھارت میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر زور دیا
Posted On:
21 OCT 2022 6:10PM by PIB Delhi
بھارت - آسٹریلیا باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر سمیت بھارت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر زور دیا۔ آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز ، سڈنی میں مختلف میٹنگوں کے دوران جناب گڈکری نے آسٹریلیا کے سینیٹر ، تجارت اور مینو فیکچرنگ کے اسسٹنٹ منسٹر جناب ایریز کے ساتھ مفید تبادلۂ خیال کیا ۔

جناب گڈکری اور مسٹر آئریز نے بھارت میں سڑکوں اور نقل و حمل کے شعبے میں آسٹریلیائی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے لئے حوصلہ افزا اور دونوں کے لئے ہی مفید ہیں اور مستقبل کی ترقی کے لئے جدت طرازی سب سے اہم ہے ۔
جناب گڈکری نے یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز ، سڈنی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹیشن انوویشن (آر سی آئی ٹی آئی) کے ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا۔ آر سی آئی ٹی آئی ، آئی اے ایچ ای اور بھارتی موبلٹی صنعتوں کے اشتراک سے بھارت میں ایڈوانسڈ ٹرانسپورٹیشن ٹکنالوجی اور سسٹمز ( سی اے ٹی ٹیز ) کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں گے ۔ ہند – آسٹریلیا کی ساجھیداری کا گواہ ، سی اے ٹی ٹیز اسمارٹ ٹرانسپورٹ نظام کے شعبوں میں صلاحیت سازی کے لئے بہترین کار کردگی کے مرکز کے طور پر کام کرے گا ۔

وزیر موصوف نے ٹیم آف آسٹریلیا - انڈیا انفراسٹرکچر فورم (اے آئی آئی ایف) کے ساتھ سڈنی میں میٹنگ کی ، جس کا اہتمام پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیو سی) نے کیا تھا ۔

جناب گڈکری نے ایکسپورٹ فائنانس آسٹریلیا کے سی ای او مسٹر جان ہاپکنز سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر بھارت - آسٹریلیا کے معاشی تعاون اور تجارتی معاہدے (ای سی ٹی اے) کے اثرات سے متعلق موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کے تحت مضبوط بھارت - آسٹریلیا شراکت داری کو فروغ دینے کے ساتھ آنے والے برسوں میں آسٹریلیا کے لئے بھارت کی اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

جناب گڈکری نے سڈنی میں سینٹ پیٹرز این ایس ڈبلیو میں ٹرانوربن کے زیر انتظام آسٹریلیا کے سب سے بڑے موٹر وے کنٹرول سینٹر (ایم سی سی) کا بھی دورہ کیا۔ یہ سہولت تمام سرنگوں سمیت تمام نیٹ ورک پر ٹریفک کی نگرانی ، اہم واقعات اور دیکھ بھال میں تعاون کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

بعد میں یونیورسٹی آف این ایس ڈبلیو کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب گڈکری نے ملکوں کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ڈھانچے کے اہم کردار کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی ساجھیداری کو وسیع کرنے کے بلا رکاوٹ مواقع کو اجاگر کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 11761
(Release ID: 1870573)
Visitor Counter : 192