زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت کے مرکزی وزیر اور بوتسوانا کے وزیر نے تغذیہ بخش موٹے اناجوں کی کاشت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بات چیت کی


بھارت ، عالمی سطح پر موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کو منانے کی تیاری کر رہا ہے : جناب تومر

Posted On: 21 OCT 2022 6:33PM by PIB Delhi

دورے پر آئے ہوئے بوتسوانا کے بین الاقوامی امور اور تعاون کے وزیر ڈاکٹر لیموگانگ کواپے نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے ساتھ آج نئی دلّی میں ایک میٹنگ کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

image001FPP1.jpg

میٹنگ میں دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور قریبی دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جناب تومر نے کہا کہ سمندر پار بھارتی بوتسوانا کی معیشت میں اہم تعاون دے رہے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے امکان کے بارے میں بات کی تاکہ دونوں ممالک کے کسانوں اور پیدا کرنے والوں کے فوائد میں اضافہ ہو سکے۔ دونوں وزراء نے تغذیہ سے بھرپور اناج کی غذائیت اور اہمیت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ان کی کاشت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ جناب تومر نے بتایا کہ بھارت ، عالمی سطح پر جوار  کے بین الاقوامی سال کو منانے کی تیاری کر رہا ہے۔

image002IJFE.jpg

دونوں فریقین نے اپنی زرعی مصنوعات کی منڈی تک رسائی کے مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور ایک دوسرے کو جلد از جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چونکہ جنوری 2010 ء میں دونوں حکومتوں کے درمیان زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون پر دستخط شدہ مفاہمت نامے کی میعاد ختم ہو چکی ہے، دونوں وزراء نے مفاہمت نامے کی جلد از جلد بحالی پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر کواپے نے پُر تپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لئے  جناب تومر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بوتسوانا کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11759


(Release ID: 1870572) Visitor Counter : 111


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi