قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے صفائی ستھرائی کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے خصوصی مہم 2.0 منائی


ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے قبائلی طلبہ نے صفائی کے سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

مہم کے ایک حصے کے طور پر ریکارڈز کے جائزے اور غیر ضروری فائلوں کو ہٹانے کا کام شروع کیا گیا

Posted On: 23 OCT 2022 8:21PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ذریعے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک بیرونی دفاتر میں شروع کی گئی خصوصی مہم 2.0 کے ایک حصے کے طور پر قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پر واقع جیون تارا بلڈنگ اور نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں آدیواسی امور کی وزارت کے متعدد دفاتر اور ڈویژنوں منسلک / ماتحت دفاتر کا معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IG3G.jpg

 

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے وزارت کے مختلف دفاتر کے دورے کے دوران مہم کے تحت شروع کی گئی مختلف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021VI4.jpg

 

قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انیل کمار جھا اور قبائلی امور کی وزارت کے افسران اور عملے نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری نے جیون تارا بلڈنگ اور نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں وزارت کے ماتحت ڈویژنل دفاتر کا دورہ کیا۔

سکریٹری نے پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے اور وزارت کے ذریعہ کیے جارہے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ریکارڈ روم کا معائنہ کیا اور سرکاری طریقہ کار کے مطابق ختم کی جانے والی فائلوں اور ریکارڈز کا جائزہ لیا۔

اس مہم کا مقصد دفاتر میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا شکایات، وی آئی پی ریفرنس اور پارلیمانی امور کو کم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LQSG.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KPVF.jpg

یہ مہم 300 سے زیادہ احاطوں میں شروع کی گئی تھی جس میں منسلک دفاتر، نیز ملک بھر میں پھیلے ہوئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول شامل تھے۔

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے قبائلی طلبہ نے صفائی کے اقدامات میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057STY.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MO27.jpg

قبائلی امور کی وزارت نے ہمیشہ عہدیداروں اور عملے کے لیے صاف ستھرا اور صحت افزا  کام کرنے کا ماحول فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ بیداری مہم کا مقصد سرکاری محکموں میں صفائی ستھرائی اور سرکاری عہدیداروں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں حساس بنانا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 11782



(Release ID: 1870564) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu