عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وزیر اعظم نے روزگار میلہ کا آغاز کیا – 10 لاکھ لوگوں کی بھرتی مہم
"ہمارے کرم یوگیوں کی کوششوں سے سرکاری محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے"
"مرکزی حکومت روزگار کے زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے بیک وقت کئی محاذوں پر کام کر رہی ہے"
مرکزی وزیر برائے ڈی او پی ٹی ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم سے وعدہ کیا کہ ان کا محکمہ بہت جلد 10 لاکھ سرکاری ملازمتوں کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے مزید تقرر نامے جاری کرے گا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور وزارت خارجہ، محترمہ میناکشی لیکھی نے دہلی کے آئی ایس ٹی ایم گراؤنڈ میں روزگار میلہ میں نئے شامل کیے گئے افراد سے خطاب کیا
وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے روزی روٹی، سرکاری ملازمتوں اور آمدنی کے نئے موقعے کرنے کی لگاتار کوشش کی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
22 OCT 2022 3:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22اکتوبر، 2022/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 لاکھ اہلکاروں کی بھرتی مہم – روزگار میلہ کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران 75000 افراد کو تقرر نامے سونپے ۔
مقررین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دھن تیرس کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن یادگار ہے جب روزگار میلہ کی شکل میں ایک نئی کڑی ملک میں روزگار اور خود روزگاری کی مہموں سے مربوط ہو رہی ہے جو گزشتہ 8 سال سے جاری ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے 75 سال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت ایک پروگرام کے تحت 75,000 نوجوانوں کو تقرر نامے دے رہی ہے۔ "ہم نے فیصلہ کیا کہ ایک ہی بار میں تقرر نامے کی روایت شروع کی جائے تاکہ محکموں میں پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا اجتماعی رجحان پروان چڑھے"، انہوں نے روزگار میلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی امیدواروں کو وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے ان کے تقرر نامے ملتے رہیں گے۔ " مجھے خوشی ہے کہ این ڈی اے کی حکومت والی اور بی جے پی کی حکومت والی بہت سی ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی اسی طرح کے میلوں کا انعقاد کیا جائے گا"۔
دہلی میں آئی ایس ٹی ایم میں روزگار میلہ میں اپنے استقبالیہ خطاب میں، مرکزی وزیر برائے ڈی او پی ٹی ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم سے وعدہ کیا کہ بہت جلد ان کا محکمہ 10 لاکھ سرکاری ملازمتوں کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے مزید تقرر نامے اگلے چند ماہ میں جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق تمام وزارتیں اور محکمے مشن موڈ میں منظور شدہ خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی اور دلی بی جے پی کے سربراہ جناب آدیش گپتا نے نئی دلی کے آئی ایس ٹی ایم گراؤنڈ میں روزگار میلہ میں نو مقررہ افراد سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شروع سے ہی وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں سے متعلق مسائل اور خدشات کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا، وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے روزی روٹی، سرکاری ملازمتوں اور آمدنی کے نئے موقعے پیدا کرنے کی لگاتار کوشش کی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی ہی ہیں جنہوں نے 2015 کے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں "اسٹارٹ اپ انڈیا اسٹینڈ اپ انڈیا" کی کال دی تھی، جو جلد ہی ملک گیر تحریک میں تبدیل ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب بھارت میں اسٹارٹ اپس کی تعداد 2014 میں 300 سے 400 سے بڑھ کر آج 75,000 سے زیادہ ہوگئی ہے اور بھارت اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
Y8EY.jpg)
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دفاع، ریلوے، داخلہ، خزانہ، مواصلات، محنت، کانوں، اطلاعات و نشریات، آبی وسائل، خلائی محکمہ اور بینکوں کی وزارتوں سے انہیں تفویض کردہ 532 نئی تقرریوں میں سے 40 کو تقرر نامے سونپے۔ باقی تقرر نامے آج ہی متعلقہ محکمے تقسیم کر دیں گے۔ وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جاری کردہ آج کے بیچ میں تمام سطحوں پر سرکاری عہدوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں گریڈ-اے، گریڈ-بی (گزٹیڈ)، گریڈ-بی (نان گزیٹیڈ) اور گریڈ-سی شامل ہیں۔
LDN9.jpg)
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی ہی ہیں، جنہوں نے چند ماہ پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کریں گے۔ وزیر موصوف نے ایک بار پھر کہا، یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم مودی وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے ہیں اور وہ ہر چیز کو "ممکن" بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج جاری کیے گئے 75,000 تقرر ناموں میں حکومت کی تقریباً تمام وزارتوں اور محکموں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کے مستفیدین، ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت میں ان نوجوان نئے بھرتی ہونے والوں کو اگلے 25 سال میں 2047 میں اس صدی کے بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے قومی تعمیر کے عمل میں تعاون رنے کا موقع ملے گا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 11765
(Release ID: 1870497)