بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھاری صنعت کی وزارت نے  کچرے کو ٹھکانے لگانے اور زیر التوا  معاملوں کے نمٹارے کے لئے خصوصی مہم 2.0 کے تحت وزارت کے اندر اور  اپنے سی پی ایس ای میں صفائی مہم شروع کی

Posted On: 21 OCT 2022 8:49PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھ بھارت کے ویژن کے مطابق، بھاری صنعت کی وزارت میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 کے دوران کچرے کو ٹھکانے لگانے اور زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے جن شعبوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ان میں عوامی شکایات کا موثر ازالہ، اراکین پارلیمنٹ کی ہدایات، صفائی مہم، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا، فائلوں   کی ریکارڈنگ اور انہیں ہٹایا جانا شامل ہے۔

 

 

 

 

اس مہم کے 14 ستمبر سے 30 ستمبر 2022 تک تیاری کے مرحلے کا استعمال اہم مہم کے لئے بنیادی کام تیار کرنے اور افسران کو حساس بنانے، زیر التواء  معاملوں  کی نشاندہی کرنے، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے اور اسکریپ اورغیرضروری مواد کی پہچان کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ وزارت کے ساتھ ساتھ اس کے سی پی ایس ای اور خود مختار اداروں کے اندر صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک عمل درآمد کے مرحلے کے دوران، تمام اہم اہلکاروں کی شراکت اور سخت نگرانی کے ذریعہ  اس مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کی سبھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات محکمہ کے ذریعے چلائے جانے والے  ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر روزانہ کی پیش رفت اپ لوڈ کی جا رہی ہے۔

اس مہم کے تحت 4.6 لاکھ  مربع فٹ سے زیادہ جگہ کو فائدہ مند استعمال کے لئے خالی  کیا گیا ہے۔ اس مدت کے لئے وزارت کے ذریعہ مقررہ اہداف  کو پار کرنے کے لئے یہ مہم زورو شور سے جاری ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11771)



(Release ID: 1870486) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi