اسٹیل کی وزارت
فولاد اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے، فولاد اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت کے ساتھ، خصوصی مہم 2.0 کے دوران ، ایس اے آئی ایل کارپوریٹ آفس کا دورہ کیا۔
Posted On:
19 OCT 2022 5:32PM by PIB Delhi
فولاداور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے، فولاد اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے کے ساتھ ،آج نئی دہلی میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے کارپوریٹ دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، وزراء موصوف نے دفتر کی عمارت کی مختلف منزلوں پر قائم مختلف ڈویژنوں اور سیکشنز میں صفائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزراء موصوف کے ساتھ ایس اے آئی ایل کی چیئرمین محترمہ سوما مونڈل ، اور فولادکی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز بھی تھے ۔ اپنے دورے کے دوران، وزراء موصوف نے سیل کی طرف سے شروع کی گئی صفائی مہم کی تعریف کی اور ملازمین سے زندگی کے تمام شعبوں میں ہر وقت صفائی کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

مہارتنا کمپنی سیل کے کارپوریٹ آفس میں ،دونوں وزراء کا یہ دورہ ،حکومت ہند کی طرف سے 2 ؍اکتوبر 2022 کو شروع کی گئی ’’خصوصی مہم 2.0‘‘کے پس منظر میں تھا۔


’’خصوصی مہم 2.0‘‘ کے تحت تمام اسٹیل پلانٹس اور یونٹس میں صفائی، نظرثانی اور قواعد و ضوابط کو آسان بنانے، ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے، جگہ کا نتیجہ خیز استعمال کرنےاور فضلہ کو ٹھکانے لگانے، کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے سے متعلق سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں۔
*****
U.No.11697
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1870419)
Visitor Counter : 121