کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کانوں کی وزارت کے لیے نئے بھرتی ہونے والے 88 افراد کو تقررنامے پیش کیے

Posted On: 22 OCT 2022 4:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی بابرکت موجودگی  والے ایک پروگرام میں 22اکتوبر2022کوتقررناموں کے   پہلے حصے کوجاری کیاگیا۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے روزگار میلوں میں کانوں  کی وزارت  کے 88 امیدواروں کو مرکزی / ریاستی وزراء کے ذریعہ تقررنامے  فراہم کیے گئے، اس طرح سے اپنی تمام خالی اسامیوں کو پر کرنے کی طرف گامزن ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011KMJ.jpg

مرکزی حکومت میں 10 لاکھ خالی اسامیوں کو پر کرنے کے  وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق، تمام مرکزی حکومت کی وزارتوں/ محکموں کو مشن موڈ  میں  جولائی، 2022 سے دسمبر، 2023 تک اپنی تمام خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027JCG.jpg

 

کانوں  کی وزارت کے پاس کل 4673 اسامیاں ہیں جنہیں براہ راست بھرتی نیز پروموشن کوٹہ سے پُر کیا جانا ہے۔ جولائی 2022 سے اس بھرتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزارت نے ستمبر 2022 میں ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں پہلے ہی 127 تقرر نامے  جاری کردیے ہیں ۔

اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو ماہ کی  بنیاد پر یونیفائیڈ انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل ایشواینس کے ذریعے مرکزی طور پر تقررنامے جاری کیے جائیں۔

اس کے ساتھ، مشن بھرتی مہم کے آغاز کے بعد سے  کانوں کی وزارت  کی طرف سے جاری کیے جانے والے  کل تقررناموں کی تعداد 215 تک پہنچ گئی ہے ۔ دسمبر 2023 تک تمام خالی اسامیوں کو پر کرنے کا ایکشن پلان وزارت کےپاس  موجود ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11740)


(Release ID: 1870304) Visitor Counter : 128