مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے 'ٹیلی کام سیکٹر میں اے آئی اور بگ ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے' پر مشاورتی پیپر پر تبصرے/جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی
Posted On:
21 OCT 2022 4:14PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بگ ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے موضوع پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2022 ہے اور جوابی تبصرے 28 اکتوبر 2022 تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔
اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے اس بنیاد پر تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے موصولہ درخواستوں کے پیش نظر کہ پیپر بہت جامع اور تفصیلی ہے، وسیع پیمانے پر غور و خوض کی ضرورت ہے اور اس پر تبادلہ خیال اور جواب دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے، چناں چہ مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے امور پر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 04 نومبر 202 تک نیز جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے 18 نومبر 2022 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے ایڈوائزر (کیو او ایس) جناب آنند کمار سنگھ کو الیکٹرانک شکل میں ای میل: advqos@trai.gov.in پر تبصرے اور جوابی تبصرے بھیجے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت / معلومات کے لیے، جناب آنند کمار سنگھ، ایڈوائزر (کیو او ایس) سے ٹیلی فون نمبر: +91-11-23210990 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 11715
(Release ID: 1869996)
Visitor Counter : 112