پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت میں 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم   2.0 زور شور سے جاری

Posted On: 21 OCT 2022 1:23PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت زیر التواء ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، اور عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کی نشاندہی کرکے ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے خصوصی مہم 2.0 کا استعمال کر رہی ہے۔

مہم کے تحت وزارت ترجیحی بنیادوں پر ریکارڈ کےبندو بست پر توجہ دے رہی ہے۔ وزارت نے بالترتیب 373 فزیکل فائلوں اور 461 ای فائلوں اور 231 فزیکل فائلوں اور 331 ای فائلوں کی نشاندہی کی ہے جن کا بالترتیب جائزہ لیا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ مہم کے اختتام سے قبل جائزہ کا کام مکمل کر لے گی۔

وزارت عوامی شکایات اور پی ایم او کے حوالہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا رہی ہے اور فوری اورتیس رفتار کارروائی کی وجہ سے موجودہ زیر التوا  این آئی ایل معاملات صفر ہیں ۔ وزارت کے پاس آج تک صرف چار یقین دہانیاں زیر التواء ہیں اور انہیں کابینہ سیکرٹریٹ کی ہدایت کے مطابق قانون سازی کے محکمے کو منتقل کر دیا گیا ہے اور وزارت کے نام کے سامنےقانون سازی کے محکمے کی طرف سے ان کی منظوری سے مشروط طور پر زیر التوا دکھایا جا رہا ہے۔

وزارت صفائی کی مہمات مستقل بنیادوں پر چلا رہی ہیں جیسے کہ وائٹ واشنگ، پرانے فرنیچر کو تبدیل کرنا، وزارت کے اندرکاڑ کباڑ کی شناخت اور معائنہ روزانہ کی سرگرمیوں میں حفظان صحت اور صفائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر اضافی سیکرٹری، ایم پی اے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ۔ وزارت یوتھ پارلیمنٹ کی خصوصی نشستوں اوراین ای وی اے سیل کی کانفرنسوں میں خصوصی مہم 2.0 کی وکالت بھی کر رہی ہے۔

مزید برآں، وزارت کی بنیادی توجہ ڈیجیٹلائزیشن کو استعمال کرنا ہے۔ پورٹل پر مہم کی وزارت کے ڈیجیٹل اقدامات میں ای آفس ورژن 6.2.0، ای ایچ آر ایم ایس پورٹل، کنسلٹیٹیو کمیٹی مینجمنٹ سسٹم پورٹل،  مطالبات  اور  سامان کی فہرست کےبندوبست کا نظام  ، نیوا ایپلیکیشن، او اے ایم ایس پورٹل، اور نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم شامل ہیں۔

 بہترین طور طریقوں پر عمل کرتے ہوئے، نیشنل  ای۔ودھن درخواست (نیوا): تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کو پیپر لیس بنانے، ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے تمام عمل کو ہموار کرنے اور عوامی پورٹل پر  منظور کئے گئے  مواد کو حقیقی وقت میں شائع کرنے کے   لیے، ایک قوم - ایک درخواست نیوا شروع کی گئی ہے۔این ای وی اے، ویب پر مبنی اور ایپلیکیشن پر مبنی دونوں (اینڈ رائڈ اور آئی او ایس)  پلیٹ فارمز پر ، قومی اور ریاستی مقننہ میں یکساں شکل میں کام کرتا ہے ۔

***********

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11707



(Release ID: 1869913) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Telugu