ریلوے کی وزارت
دیوالی کے موقع پر ریلوے عملہ کی عزت افزائی
Posted On:
21 OCT 2022 12:50PM by PIB Delhi
ریلوے خواتین کی فلاح وبہبود کی تنظیم (آرڈبلیو ڈبلیو سی او) کو اس کی فلاحی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے والے ریلوے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے لٹل کنگڈم نرسری اسکول واقع ریلوے کوارٹر سروجنی نگر میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں عملے کے تقریباً 100 ارکان کی عزت افزائی کی گئی۔
آرڈبلیو ڈبلیو سی او کی صدر محترمہ مینا ترپاٹھی نے منتخب ملازمین میں سوینیئرس اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
ریلوے خواتین کی بہبود کی مرکزی تنظیم ہندوستانی ریلوے میں خواتین کی بہبود کی تنظیموں کی سب سے بڑی مجلس ہے۔ یہ تنظیم ریلوے کی خواتین اور ان کے خاندان کی بہبود کیلئے سرگرم رہتی ہےاور یہ کام مختلف مبنی برحاجت سماجی اور بہبودی سرگرمیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس تنظیم نے ہند-چین جنگ کے بعد 1962 میں اپنی سرگرمیاں شروع کی تھیں ۔ اگرچہ اس تنظیم کا بنیادی تعلق ریلوے کے ملازمین اور ان کی فیملی کی بہبود سے ہے لیکن اس نے ہمیشہ سماج اور ملک کی پکار پر عملی توجہ دی ہے خواہ اس کا تعلق ماحولیاتی بیداری سے ، خاندانی بہبود کی مہم سے، سرحدی خلل یا قدرتی آفات سے ہو۔ یہ تنظیم آج ملک میں پیش پیش رہنے والی رضاکار تنظیموں میں سے ایک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع س۔ ع ن۔
U-11703
(Release ID: 1869876)
Visitor Counter : 126