وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اب تک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش۔ ڈیف ایکسپو - 2022 میں بندھن کی تقریب کے دوران 451 مفاہمت نامے، ٹی او ٹی معاہدے کئے گئے اور مصنوعات کو متعارف کرایا گیا


1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تصور پیش کیا گیا

ہندوستانی فضائیہ اور ایچ اے ایل  نے 6,800 کروڑ روپے کے 70 ایچ ٹی ٹی 40دیسی تربیتی طیاروں کا معاہدہ کیا

وزیر دفاع نے دفاعی نمائش  2022 کو خود انحصاری کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔‘ نیا ہندوستان ’  بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے

حکومت مکمل خود انحصاری اور دفاعی برآمدات میں اضافے کے دوہرے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے

آتم نربھرتاکا مطلب بالادستی قائم کرنا نہیں ہے۔ یہ یقینی بنانا ہے کہ قوم تمام خطرات سے محفوظ رہے: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 20 OCT 2022 8:33PM by PIB Delhi

بیس اکتوبر 2022 کو گاندھی نگر، گجرات میں 12ویں  دفاعی نمائش  کی بندھن تقریب کے دوران 451  اہم  اقدامات سامنے آئے ۔ ان میں 345مفاہمت کی یادداشتیں، 42 بڑے اعلانات ،46 مصنوعات  کاآغاز  اور 18 ٹی او ٹیز  شامل ہیں۔  اس میں گجرات کا حصہ 28 مفاہمت نامے  اور پروڈکٹ  کا تعارف تھا۔ اس پروگرام  میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تصور پیش  کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے 6,800 کروڑ روپے کے  70 ایچ ٹی ٹی  40 دیسی ٹرینر طیاروں کا معاہدہ کیا۔

تقریب کے دوران  اپنے خطاب میں، جو دفاعی  کے تین کاروباری دنوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی،  وزیر دفاع  نے زور دے کر کہا کہ نمائش کے 12ویں ایڈیشن نے ہندوستانی دفاعی شعبے کی ترقی اور قابلیت پر ایک نیا باب تحریر کیا ہے۔ انہوں نے اسے خود انحصاری کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا، جس میں ایک مضبوط اور خوشحال ‘نیو انڈیا’ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس تقریب کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان آنے والے وقتوں میں عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ چند برسوں میں عالمی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھ گیا ہے، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دفاع اور بڑھتی ہوئی برآمدات میں ‘آتم نربھر’  کا وژن جلد ہی ایک حقیقت  کی شکل اختیار کرلے  گا۔

وزیر دفاع  نے 12ویں  دفاعی نمائش  کو ایک شاندار اور کامیاب تقریب  بنانے کے لیے کئی ممالک کے وزرائے دفاع اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بڑی تعداد میں کاروباری رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مندوبین ایک ’نئے ہندوستان‘ کے جوش اور ولولے کے گواہ ہیں جو دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔ ڈیف ایکسپو 2022 کا کامیاب انعقاد، کووڈ-19 وبائی امراض سے درپیش چیلنجوں کے باوجود، ایک ‘نئے ہندوستان’ کی متحرک توانائی اور ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ دفاعی نمائش  2022 نے مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دفاعی تعاون کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز بات چیت پر روشنی ڈالی، جنہوں نے ڈیف ایکسپو میں فعال طور پر حصہ لیا، نیز بحر ہند کے علاقے پلس (آئی او آر +  )  کانکلیو کے کامیاب انعقاد پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئی او آر کو ہندوستان کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا  حامل علاقہ قرار دیا اور آئی او آر میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لیے خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے وزیر اعظم کے وژن کا اعادہ کیا۔

 وزیر دفاع  نے زور دے کر کہا کہ دفاعی نمائش  2022 کی شاندار کامیابی بہت سے ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور بڑی تعداد میں نمائش کنندگان کے علاوہ کمپنیوں اور قوموں کی شرکت سے ظاہر ہوتی ہے جو عملی طور پر اس میں شامل ہوئے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے بڑی تعداد میں مفاہمت ناموں، مصنوعات کے اجراء، بڑے اعلانات، کاروباری اداروں کے ساتھ ڈی آر ڈی او کے ٹیکنالوجی کے معاہدوں کی منتقلی کو ملک میں ابھرتے ہوئے مضبوط دفاعی ماحولیاتی نظام کے ثبوت  کے طور پر اور دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے اور ‘میک ان انڈیا، میڈ فار ورلڈ’  کا مقصد حاصل کرنے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا، ہندوستان مکمل خود انحصاری کی راہ پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، بہت سے شعبے ‘ آتم نر بھر’  اور عالمی سپلائر بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خود انحصاری کو فروغ دینے اور دفاعی برآمدات میں اضافے کے دوہرے مقاصد کی تکمیل کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ملک 2025 تک 35,000 کروڑ روپے کے دفاعی برآمدات کا ہدف حاصل کر لے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2022 دفاعی نمائش  کے جوش کو مزید تعاون کے ذریعے نئے شعبوں میں آگے بڑھایا جائے گا، جس سے ہندوستان کو ایک اہم دفاعی صنعت کار اور  برآمد کنندہ کے طور پر آگے بڑھانے، اور حکومت کے 2047 کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔

 وزیر دفاع  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دفاعی شعبے کو مضبوط بنانے کی حکومت کی کوششوں کا مقصد ملک کی بالادستی قائم کرنا نہیں ہے۔‘‘ہندوستان نے ہمیشہ پوری دنیا کو اپنا خاندان سمجھا ہے اور سب کی فلاح و بہبود اور عالمی امن کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھا ہے۔ ہم انفرادی مفادات کے ساتھ ساتھ دنیا کے اجتماعی مفادات کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری خود انحصاری کی کوششیں اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں ہیں کہ قوم اور اس کے لوگ مستقبل کے خطرات سے محفوظ رہیں’’۔

گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت، رکشا راجیہ منتری جناب  اجے بھٹ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے ، سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اور او ایس ڈی، محکمہ دفاع جناب  گریدھر ارامانے،  ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے دفاعی نمائش کی  اس  تقریب میں شرکت کی۔


*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11691


(Release ID: 1869874) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Telugu