کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے نے سوچھتا ابھیان سے متعلق خصوصی مہم کی تیاری کے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا

Posted On: 20 OCT 2022 7:33PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے تحت کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے نے اپنی خود مختار تنظیموں اور سی پی ایس ایز کے ساتھ 14 سے 30 ستمبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کی تیاری کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا اور ڈی اے آر اینڈ پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپنا ہدف اپ لوڈ کر دیا۔

شاستری بھون میں واقع محکمہ نے، کئی دیگر محکموں کے  ساتھ، مہم کا آغاز 2 اکتوبر 2022 کو کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز (ڈی سی پی سی) کے سکریٹری جناب  ارون بروکا کے ذریعہ علامتی طور پر  کاغذ کو ردّی بنانے سے کیا ۔ لانچنگ تقریب میں محکمہ کے بیشتر افسران اور عملے نے شرکت کی، جو قومی تعطیل  پر مہم کے واحد مقصد کے لیے دفتر آئے تھے۔ اس کے بعد عمارت کے گیٹ نمبر 2 کے باہر کیمپس کی صفائی کی گئی۔

سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی)، انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹی سائیڈ فارمولیشن ٹیکنالوجی (آئی پی ایف ٹی)، ہندوستان آرگینک کیمیکل لمیٹڈ (ایچ او سی ایل) ، ہندوستان انسیٹی سائڈز لمیٹڈ (ایچ آئی ایل) اور ہندوستان فلورو کاربونز لمیٹڈ (ایچ ایف ایل)جیسی تنظیموں کے مختلف مراکز کی فعال اور پرجوش شرکت سے محکمہ کی سرگرمی کو ایک آل انڈیا سطح پر محسوس کیا گیا۔

سینئر افسران کی طرف سے باقاعدہ پیروی اور تمام ملازمین کی پرجوش شرکت، جس کا مقصد سوچھتا سرگرمیوں کو مرکزی دھارے میں لانا تھا، ان کے کام کی جگہوں میں واضح بہتری کا باعث بنی ہے۔ محکمہ کو بین وزارتی حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کے حوالے سے زیر التوا  مسائل کو صفر پر برقرار رکھنے پر فخر ہے۔ فزیکل فائلوں کا جائزہ اب تک آدھے ہدف  کو عبور کر چکا ہے۔

اب تک 164 مقامات کے  ہدف  کے مقابلے میں 105 مقامات پر صفائی مہم چلائی جاچکی ہے۔ مختلف مقامات  پر کی جانے والی سرگرمیاں متعلقہ اداروں کے ٹویٹر ہینڈلز، فیس بک اور ویب سائٹس پر کی گئی ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

ش ح۔ اک ۔ را

U. No. 11684



(Release ID: 1869849) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Telugu