سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے فٹ انڈیا فریڈم رَن 3.0 کا اہتمام کیا

Posted On: 19 OCT 2022 3:53PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر)  نئی دہلی،سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی ایک لازمی لیبارٹری ہے، جو پالیسی ریسرچ اور سائنس کمیونی کیشن سے متعلق مطالعات کے اپنے مینڈیٹ کے ساتھ قوم کی خدمت کرتی ہے۔ حکومت ہند کے 'فٹ انڈیا مشن' کو مضبوط کرنے کے لیے، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر 2 سے 31  اکتوبر 2022 کے دوران 'فٹ انڈیا سرگرمیوں' کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کوشش کے تحت بہت سی کھیلوں کی سرگرمیوں کی جدول سازی  کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BSV6.jpg

ڈاکٹر سوجیت بھٹاچاریہ، ڈائریکٹر انچارج،سی ایس آئی آر –  این آئی ایس سی پی آر’فٹ انڈیا فریڈم رن 3.0‘ کو جھنڈی دکھاتے ہوئے

آج، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر اپنے عملے کے ارکان، پروجیکٹ ایسوسی ایٹس، ریسرچ انٹرنز،اے سی ایس آئی آر طلباء، آؤٹ سورس افرادی قوت، دوستوں اور خاندان کے اراکین کے لیے 3 کلومیٹر کی دوری کی 'فٹ انڈیا فریڈم رَن 3.0' کا اہتمام کیا ہے۔این آئی ایس سی پی آر کے ڈائریکٹر انچارج ڈاکٹر سوجیت بھٹاچاریہ نے صبح 10:30 بجے نئی دہلی پوسا کیمپس سے اس فٹ انڈیا فریڈم رن کو جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ فٹ انڈیا رن انسٹی ٹیوٹ کے عملے کے ارکان اور دیگر انسانی وسائل کو صحت اور تندرستی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک اختراعی اقدام ہے۔ فٹ انڈیا مشن کے لیے سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کمیٹی کے چیئرمین جناب اشونی کمار برہمی نے فٹ انڈیا فریڈم رن کے تمام شرکاء کو حکومت کے متعلقہ رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کیا۔  اس سرگرمی میں ڈاکٹر محمد رئیس، ڈاکٹر نریش کمار، ڈاکٹر ایل پلامتے، ڈاکٹر بی ایل گرگ، ڈاکٹر سندھیا واکڈیکر، ڈاکٹر مدھولیکا بھاٹی، ڈاکٹر سمن رے، ڈاکٹر پشپانجلی ترپاٹھی، ڈاکٹر شیو نارائن نشاد ، ڈاکٹر اروند مینا، ڈاکٹر منیش موہن گوڑ، ڈاکٹر مہر وان، ڈاکٹر پرمانند برمن (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے سائنسدان)، جناب راجیش کمار سنگھ روشن، کنٹرولر آف ایڈمنسٹریشن، جناب  اجے کمار، کنٹرولر آف فنانس اینڈ اکاؤنٹس،  جناب پنکج گوسوامی، انتظامی افسر اور انسٹی ٹیوٹ کے دیگر عملہ نے اس فٹ انڈیا رن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شرکاء کی تعداد 200 سے زائد تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VDEF.jpg

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے عملے کے ارکان فٹ انڈیا فریڈم رن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کھیلوں کی سرگرمیوں میں بہت فعال ہے اور یہ اندرون خانہ  کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ شانتی سوروپ بھٹناگر میموریل ٹورنامنٹس (ایس ایس بی ایم ٹی) میں باقاعدگی سے حصہ لیتا ہے۔ایس ایس بی ایم ٹی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جسے  سی ایس آئی آر  اسپورٹس پروموشن بورڈ نے بنایا ہے ،تاکہ ایک پرعزم  سی ایس آئی آر خاندان کی تعمیر کے لیے مختلف سی ایس آئی آر اداروں کی شرکت کو اکٹھا کیا جا سکے اور ٹیم اسپرٹ، قیادت اور تمام تر مشکلات سے نمٹنے کے لیے جوش پیدا کیا جا سکے۔ ایس ایس بی ایم ٹی کے تحت کرکٹ، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، شطرنج، کیرم اور برج کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سی ایس آئی آر –  این آئی ایس سی پی آر ایس ایس بی ایم ٹی  کا ایک فعال رکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11645


(Release ID: 1869490) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Telugu