وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز  کے مرکزی بورڈ نے خصوصی صفائی مہم 2.0  شروع کی


دہلی کسٹمز کی طرف سے "آرانیہ" وائلڈ لائف گیلری ملک بھر میں  اختیارکئے جانے والے بہترین  طورطریقوں کا حصہ ہے

ریونیو سکریٹری اور پونے کسٹمز کے اہلکار مہم کے ایک حصے کے طور پر رتناگیری بیچ اور کسٹمز فلوٹنگ جیٹی کو صاف کر رہے ہیں

Posted On: 20 OCT 2022 12:01PM by PIB Delhi

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز  کے مرکزی بورڈ  (سی بی آئی سی) 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم 2.0 ( ایس سی پی ڈی ایم )میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ مہم میں خصوصی  توجہ کا مرکز وی آئی پی کے معروضات اور عوامی شکایات کاتصفیہ کرنا ہے۔اب تک 44 وی آئی پی معروضات میں سے  23 ،   722 سے زیادہ عوامی شکایات  میں سے 120 سے زیادہ عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ سی بی آئی سی کے تمام فیلڈ دفاتر میں ملک گیر صفائی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پہلے ہی، اب تک 1,344 آؤٹ ڈور  مہمات چلائی جا چکی ہے، یہ پچھلے سال  چلائی گئی مہمات کی  تعداد سے دو گنا زیادہ ہے۔

سال 2021-22 میں،  مہم کے حصے کے طور پر تقریبا  5.8 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے تقریباً 3.8 لاکھ فائلوں کو بالآخر ختم کر دیا گیا۔ سال کے دوران، مسلسل کوششوں کی وجہ سے سی بی آئی سی بڑی حد تک ای آفس پر منتقل ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے فزیکل فائلز کی تعداد بہت کم ہے اور اس کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔ اس سال اب تک تقریباً 64,000 فائلوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے، جن میں سے تقریباً 20,000 فائلوں کی پہلے ہی چھانٹی کی جا چکی ہے۔

توجہ کا مرکز  ایک اور شعبہ جس کی نشاندہی کی گئی تھی کباڑ کو ٹھکانے لگانا تھا۔ سال 2021-22 میں تقریبا 37,000 مربع فٹ  کے علاقے کو کو اسکریپ سے پاک کیا گیا۔ اس سال سی بی آئی سی نے تقریباً 22,000 مربع فٹ کو پہلے ہی صاف کر دیا ہے اور اضافی جگہ خالی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

سی بی آئی سی کے دفاتر میں عوامی مقامات کے معیار کو بڑھانے کے مقصد سے دہلی کسٹمز نے دوسری منزل، نیو کسٹمز ہاؤس، نئی دہلی کی راہداریوں میں ایک وائلڈ لائف گیلری، "آرانیہ" تعمیر کی  اور اس کا افتتاح چیئرمین سی بی آئی سی  جناب  ویویک جوہری  نے 7 اکتوبر 2022 کو کیا۔ یہ گیلری جنگلی حیات کے محافظ کے طور پر ہندوستانی کسٹمز کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے اور ساتھ ہی صفائی کو یقینی بنانے اور سوچھتا کے جذبے کو جاری خصوصی مہم2.0 کے حصے کے طور پر فروغ دیتی ہے۔ اس کو محکمہ کے بہترین طریقوں میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

 

 

 

ایک خصوصی کوشش  کے طور پر، ریونیو سکریٹری جناب ترون بجاج کے ساتھ جناب ایس ایم ٹاٹا، چیف کمشنر، سی جی ایس ٹی اور کسٹمز پونے زون اور زون کے دیگر سینئر افسران نے 13 اکتوبر 2022 کو رتناگیری بیچ اور کسٹمز فلوٹنگ جیٹی کی صفائی کی مہم میں حصہ لیا۔ خصوصی مہم کے نتیجے  کے طور پر  ساحل سمندر کو کافی مقدار میں پلاسٹک اور دیگر کچرے سے صاف کیا گیا۔

 

 

مزید برآں جناب وی سری نواس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی  اور ڈی او پی ڈبلیو نے جی ایس ٹی بھون، گوہاٹی کا دورہ کیا اور زون کے افسران کے ساتھ خصوصی مہم 2.0 کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سی جی ایس ٹی اور کسٹمز زون، گوہاٹی میں صفائی کی وسیع پیمانے پر کی جانے والی  کوششوں کے نتیجے میں تقریباً 6,000 مربع فٹ اضافی دفتری جگہ بنائی گئی ہے۔ سکریٹری صاحب کے ساتھ آشوتوش اوستھی، چیف کمشنر اور زون کے سینئر افسران نے بھی جی ایس ٹی بھون میں فائلوں کو تلف کرنے کے کام کی مشق میں حصہ لیا۔

 

 

 سی بی آئی سی صفائی کو یقینی بنانے اور عوامی مقامات کے معیار کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.11639


(Release ID: 1869470) Visitor Counter : 126