کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جی20 میٹنگ کے موقع پر ورڈ اسپائس کانگریس (ڈبلیو ایس سی) کا 14واں ایڈیشن ممبئی میں 16 سے18 فروری 2023 کو منعقد ہوگا


مصالحہ جات کی پیداوار، اس کو ڈبہ بند کرنے ، ویلیو ایڈیشن، معیار اور تحفظ، تجارت اور سپلائی چین کے انتظام پر غور و خوض کے لیے پروگرام

ڈبلیو ایس سی مرکزی خیال موضوع وژن 2023 (پائیداری –پیداواریت-اختراع کاری-اشتراک-مہارت اور تحفظ) پر مرکوزہوگا

Posted On: 19 OCT 2022 3:35PM by PIB Delhi

اسپائس سیکٹر کی 14ویں عالمی اسپائس کانگریس (ڈبلیو ایس سی )  جودنیا کا سب سے بڑا کاروباری پلیٹ فارم ہے (بھارتی حکومت  کامرس اور صنعت کی وزارت  ) کے اسپائسز بورڈ آف انڈیا کے ذریعہ مختلف کاروباری اور ایکسپورٹ فارموں کے ساتھ اشتراک میں منعقد کی جائے گی۔یہ عالمی اسپائس کانگریس 16 تا18 فروری 2022 کے دوران مہاراشٹر نوی ممبئی کے ایگزیبیشن اور کنونشن سینٹر سی آئی ڈی سی او میں منعقد ہوگی۔ اس پروگرام میں 50 سے زیادہ ملکوں کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

اسپائس بورڈ آف انڈیا کے ذریعہ  دو سال میں ایک بار ہونے والی یہ عالمی اسپائس کانگریس ہمیشہ سے اعلیٰ پلیٹ فارم رہا ہےجو عالمی اسپائس صنعت کو ایک ساتھ لاتا ہے تاکہ اسپائسز سیکٹر کو درپیش مشکلات اور پہلوؤں پرمشترکہ طور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اس پروگرام میں معمول  کے نئےحالات میں مختلف پہلوؤں جیسے پیداوار ،خوراک و ڈبہ بند کرنے ، ویلیو ایڈیشن، کوالٹی ، معیار اور تحفظ ، کاروبار اور اسپائسز کے سپلائی چین بندو بست جیسے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔برآمدات کرنے والے بڑے ملکوں کے انضباطی اتھارٹیز اور جی20 ممبر ملکوں کے کاروبار اور برآمدات کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کی وزارت کے انڈین بھارتی اسپائس صنعت کے ساتھ تبادلہ خیال میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اس مرتبہ اسپائس بورڈ بھارت کی صدارت میں دسمبر2022 سے نومبر2023 تک جی 20 کی میٹنگ کے موقع پر ایک جی 20 پروگرام کے طور پر عالمی اسپائس کانگریس کا انعقاد کررہا ہے۔جس میں جی20 ملکوں کے ساتھ بھارت کے کاروباری رشتوں کو مزید مضبوط کرنے پر مزید توجہ دی جائے گی۔اسپائس بورڈ (آئی ایف ایس) سکریٹری ڈاکٹر ڈی ساتھیان نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔ڈبلیو ایس سی 2023  کے اس پروگرا م میں بڑی برآمداتی کمپنیوں کی انضباطی اتھارٹیز اور جی 20 ممبر ملکوں کے کاروبار اور صنعت کی انجمن کی وزارتوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایس سی کا 14واں ایڈیشن موجودہ ایڈیشن کے لئے منتخب کردہ تھیم صرف اور صرف اسپائسز کے بارے میں منعقد ہوگا۔جس کا موضوع  ڈبلیو ایس سی وژن 2023 : اسپائسز ہے۔(پائیدار- پیداواری صلاحیت- اختراع- تعاون –مہارت  اور تحفظ)۔

1990 میں پہلی بارمنعقد ڈبلیو ایس سی کے بعد سے، پچھلی تین دہائیوں کے دوران 13 کامیاب ایڈیشنز کے ذریعےڈبلیو ایس سی نے ایک مقدس روایت قائم کی ہے، جس سے دنیا بھر میں مصالحہ کے متعلقہ فریقوں کو فائدہ پہنچا ہے اور یہ عالمی مصالحہ برادری کے درمیان ایک بہت زیادہ توجہ کا مرکز ہے۔ اس سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔

کاروباری اجلاس کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ایس سی ڈبلیو ایس سی میں بھارت کی مصالحوں کی صنعت کی طاقت اور صلاحیتوں کی نمائش بھی کی جائے گی جس میں طبی /صحت کے شعبہ میں کام آنے والی زیادہ تراشیاء اختراعات اور نئی ٹیکنالوجیوں کی نمائش شامل ہے۔14ویں ڈبلیو ایس سی میں رجسٹریشن اور حصہ لینے کا عمل جاری ہےاور اس میں دلچسپی رکھنے والے متعلقہ فریق دی گئی اس ویب سائٹ کے ذریعہ اپنے آپ کو رجسٹر کراسکتے ہیں اور اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔www.worldspicecongress.com

اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ قائم کریں :جناب بی این جھا ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) اسپائسز بورڈ  این آرگنائزنگ سکریٹری ورلڈ اسپائس کانگریس:

فون نمبر ہے 0484-2333610ایکسٹینشن نمبر ہے 233

ای میل: basisth.jha[at]nic[dot]in / conference@worldspicecongress.com

 

***********

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11624



(Release ID: 1869428) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Telugu , Marathi , Hindi