مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوبیس ہزارڈاکخانوں کا زیرالتوا معاملوں کے نمٹارے کی غرض سے خصوصی مہم 2.0کے تحت احاطہ کیاجارہاہے

Posted On: 19 OCT 2022 8:25PM by PIB Delhi

وزیراعظم،جناب نریندرمودی کی سوو چھ بھارت مہم کے وژن کے عین مطابق ، ڈاک کے محکمے میں زیرالتوا معاملوں کو نمٹانے کی غرض سے ایک خصوصی مہم جاری ہے ۔یہ مہم دواکتوبر کو شرو ع ہوئی تھی جوکہ 31اکتوبر ،2022 تک جاری رہے گی۔2021میں منعقد ہوئی خصوصی مہم کی طرز پر، اس مہم کو ڈاک بھون کے مقام پرپوسٹل ہیڈکوارٹرس کے ساتھ ساتھ مختلف سطحوں پرمنعقد کیاجارہاہے ۔ اس مہم کے تحت جن شعبوں پرخاص توجہ مرکوز کی جارہی ہے ، ان میں عوامی شکایتوں کے موثرازالہ ، ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ریفرینسز ، پارلیمنٹ کی جانب سے یقین دہانیوں ، صفائی ستھرائی کی مہم ، فاضل اوربیکار فرسودہ سامان اورفائلوں کو ٹھکانے لگانے کے کام شامل ہیں ۔

مہم کے تیاری کے مرحلے (14ستمبر2022تا 30ستمبر2022) میں عہدیداروں کو حساس بنانے ،مہم کے لئے زمینی سطح کے کارکنان کو منظم کرنے ، زیرالتواء  معاملوں کی نشاندہی ، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے ، بے کاراوربے مصرف سازوسامان کی نشاندہی وغیرہ کے کام انجام دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ کیاگیا کہ سووچھتا مہم کے نفاذ کے مقصد سے گذشتہ برس 810ڈاک خانوں کااحاطہ کیاگیاتھا جب کہ اس کے مقابلے اس سال 24000 ذیلی ڈاکخانوں میں سووچھتا مہم کا نفاذ کیاجائے گا۔ یہ 24000ڈاک خانے ملک کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

نفاذکے مرحلے کے دوران (2اکتوبر 2022تا31اکتوبر2022)، زمینی سطح کے عملے کو سرگرمی کے ساتھ شامل کرکے اورنفاذ کے عمل کی نگرانی کے ذریعہ ، اسکیم کے موثر نفاذ کے لئے سبھی کوششیں کی جائیں گی ، اوراس سلسلے میں یومیہ پیش رفت کو ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پراپ لوڈ کیاجارہاہے ۔اس پورٹل کااہتمام انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کا محکمہ کررہاہے ۔

19اکتوبر ، 2022تک ، سووچھتا مہم کا نفاذ پورے ملک کے 16391ڈاکخانوں میں کیاگیاہے ۔ ان میں سرحدی علاقے اوربائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقے شامل ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11628


(Release ID: 1869426) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi