وزارت دفاع
ملٹی ایڈنچرکیمپ ایئر فورس اسٹیشن چاندی نگر
Posted On:
19 OCT 2022 6:07PM by PIB Delhi
ایئر فورس اسٹیشن چاندی نگر میں 9 سے 18اکتوبر 2022تک 12 سے 18 سال عمر زمرے کے ایئر فورس عملے کے بچوں کے لئے ایک ’ملٹی ایڈنچر کیمپ منعقد کیا گیا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیمپ ایئر فورس وائیوس ویلفیئر ایسوسی ایشن (علاقائی)[اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے(آر)]،ہیڈ کوارٹر مغربی ایئر فورس کمان کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا اور ایئرفورس وائیوف ویلفیئر ایسو سی ایشن (مقامی)[اے ایف ڈبلیو ڈبلیو ایل (ایل)]، ایئرفورس اسٹیشن چاندی نگر کے ذریعے اسے شروع کیا گیاتھا۔ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے (ایل)، کی صدر محترمہ وجیتا شرما نے اس کیمپ کا افتتاح کیا تھا۔
ملٹی ایڈنچر کیمپ لڑکے اور لڑکیوں کے زمرے میں الگ الگ منعقد کیا گیا اور ہر زمرے میں کل 30شرکاء نے حصہ لیا۔ لڑکوں کے لئے کیمپ 9اکتوبر 2022 سے شروع اور 13اکتوبر 2022 کو ختم ہوا، جبکہ لڑکیوں کے لئے یہ 14 اکتوبر 2022 سے شروع ہوا اور 18اکتوبر 2022 کو ختم ہوا۔
کیمپ نے زندگی کے فوجی طریقہ کار کے بارے میں قیمتی سبق فراہم کیا اور آنے والے برسوں میں زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے بچوں کو تیار کرنے میں مدد کی۔ تربیت یافتہ تریبت کاروں کی دیکھ ریکھ میں کئی انوکھی ایڈونچر سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ نوجوان کمانڈوز کو جنگل-وجود کو بچانے سمیت کئی طرح کی چیلنجوں سے بھری ہوئی صورتحال سے گزرنا پڑا۔ انہیں مختلف سرگرمیوں کے توسط سے خود انحصاری ، ایمانداری ، ڈسپلن، قیادت اور ٹیم ورک سکھایا گیا۔ پورے کیمپ کے دوران حفاظت اور بہتری کو یقینی بنائے رکھا گیا۔ محترمہ ریکھا پربھاکرن ، صدر اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے(علاقائی) اور ایئر مارشل ایس پربھاکرن اے وی ایس ایم وی ایم، ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، ہیڈکوارٹر مغربی ہوائی کمان(ایچ کیو ڈبلیو اے سی)، نے 17اکتوبر 2022 کو کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوان کمانڈوں کو ٹرافیاں اور ایوارڈ سے نوازا۔
اس کیمپ کے موٹو میں اہل تعلیمی اہلیت پوری کرنے کے بعد نوجوان شرکاء کو ہندوستانی ایئرفورس میں شامل ہونے کے لئے متحرک کرنا بھی شامل تھا۔ کیمپ کے دوران انجام دی گئیں سرگرمیوں نے انہیں حوصلہ سازی میں مدد کی اور انہیں مشکلات سے واقف کرایا، جس سے نوجوانوں کو زندگی کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس نے ‘‘کچھ بھی ناممکن نہیں‘‘کا سبق دے کر ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ کیا۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.11618
(Release ID: 1869379)
Visitor Counter : 131