صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں میسورو، کرناٹک اور چندر پور، مہاراشٹر میں سی جی ایچ ایس ویلنیس مراکز کا افتتاح کیا


‘‘یہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو صحت کی معیاری خدمات اور فلاح و بہبود فراہم کرے’’: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

‘‘مرکزی حکومت نہ صرف ایچ ڈبلیو سی کھول کر ‘ٹوکن ٹو ٹوٹل’ نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے بلکہ مزید میڈیکل کالجوں کے ذریعے طبی پیشہ ور افراد اور ان کی تربیت کو بھی یقینی بنا رہی ہے’’

‘‘سی جی ایچ ایس پنشن یافتگان کو مضبوط رسائی فراہم کرے گا اور ان معالجہ مراکز میں نئی اختراعات اور طریقوں کو شامل کیا جائے گا’’: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 19 OCT 2022 4:41PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں آج میسور، کرناٹک اور چندر پور، مہاراشٹر میں سی جی ایچ ایس معالجہ مراکز (ایچ ڈبلیو سی) کا ڈیجیٹل طور پر افتتاح کیا۔

تقریب میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ دو سی جی ایچ ایس معالجہ مراکز (ایچ ڈبلیو سی) کرناٹک اور مہاراشٹر کے لوگوں کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ میسور اور چندر پور میں سی جی ایچ ایس معالجہ مراکز (ایچ ڈبلیو سی) کھولنے پر مستفید ہونے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور فلاح و بہبود فراہم کرے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021XH7.jpg

مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ مراکز طبی خدمات کے حصول میں آسانی کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی جی ایچ ایس مراکز کی تعداد 2014 میں 25 سے بڑھ کر آج 77 ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘مرکزی حکومت نہ صرف صحت معالجہ مراکز (ایچ ڈبلیو سی) کھول کر ‘ٹوکن ٹو ٹوٹل’ نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے بلکہ مزید میڈیکل کالجوں کے ذریعے طبی پیشہ ور افراد اور ان کی تربیت کو بھی یقینی بنا رہی ہے’’۔ ‘‘ملک کے دور دراز حصے تک پہنچنے کے لیے ٹیلی مشاورت اور اے بی ڈی ایم جیسی ڈیجیٹل اقدامات کئے گئے ہیں۔ جن اوشدھی کیندر قائم کیے گئے ہیں اور آیوشمان بھارت یوجنا اسکیم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مختلف اصلاحات کر رہی ہے تاکہ ‘‘سبھی کے لیے صحت’’ کو یقینی بنایا جا سکے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CPS8.jpg

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ ‘‘سی جی ایچ ایس پنشن یافتگان کو مضبوط رسائی فراہم کرے گا اور ان معالجہ مراکز میں نئی اختراعات اور طریقوں کو شامل کیا جائے گا’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سی جی ایچ ایس کے تحت صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ "مرکزی حکومت نے ملک کے ہر شہری کو فلاح و بہبود فراہم کرنے کے لئے پی ایم جے وائی، پی ایم اے بی ایچ آئی ایم، ایچ ڈبلیو سی جیسے کچھ امنگوں والے اقدامات شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آج کرناٹک کی ثقافتی راجدھانی میسورو اور سٹی آف بلیک گولڈ چندر پور میں کھولے گئے یہ صحت معالجہ مراکز اس بات کو یقینی بنائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046Y5W.jpg

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میسور میں نیا سی جی ایچ ایس سنٹر نہ صرف اس خطے میں مقیم مرکزی حکومت کے موجودہ ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو صحت کی خدمات فراہم کرے گا بلکہ کورگ، منڈیا، چامراج نگر، ہاسن، سری رنگا پٹانہ کے پڑوسی علاقوں اور ملحقہ علاقوں جیسے ننجناگڈو میں بھی رہنے والے پنشن یافتگان کی مشکلات کو کم کرے گا۔

اس موقع پر مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، سی جی ایچ ایس کے ایڈیشنل سکریٹری جناب آلوک سکسینہ اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11610)


(Release ID: 1869340) Visitor Counter : 105
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu