سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ  48  کے دہلی-جے پور سیکشن کا جائزہ

Posted On: 19 OCT 2022 6:56PM by PIB Delhi

اچھے معیار کی قومی شاہراہیں فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری اور این ایچ اے آئی  کی چیئرپرسن نے آج این ایچ  48  کے دہلی-جے پور سیکشن کا دہلی سے دھروہرہ تک دورہ کیا تاکہ این ایچ اے آئی  کی طرف سے کی جا رہی دیکھ بھال کی سرگرمیوں کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔

سکریٹری نے ہائی وے کی حالت کا جائزہ لیا اور این ایچ اے آئی  کے ساتھ کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ این ایچ اے آئی  حکام اور ٹھیکیداروں کی وقف ٹیمیں سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

225 کلومیٹر طویل گڑگاؤں - جے پور ہائی وے میں مرمت اور تعمیر نو کا کام تین مختلف ٹھیکیداروں کو دیا گیا ہے، جو پہلے ہی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کے کاموں کو شروع کرنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔ ایک ایجنسی نے ہریانہ کے 64 کلومیٹر طویل حصے کے لیے کام کیا ہے اور 161 کلومیٹر طویل راجستھان  کے حصے کو تیزی سے تعمیر کرنے کے لیے دوسری ایجنسی کو  کام دیا گیا ہے۔ ہائی وے پر ٹریفک کی بھیڑ کے  مسئلے کو حل کرنے کے لیے 15 نئے ڈھانچے کی تعمیر کی خاطر  تیسرا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ ان تمام کاموں کی لاگت   913 کروڑ روپے ہے۔

وارٹیکا فلائی اوور، رام پورہ فلائی اوور، دھروہرہ، مسانی جیسے اہم مقامات کی مرمت کی گئی ہے اور ہریانہ کے حصے میں دیگر مقامات پر تیزی سے کام کی  تکمیل کے لیے پیش رفت جاری ہے۔

این ایچ اے آئی  کے چیئرپرسن نے دیکھ بھال کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈھانچے کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے سروس سڑکوں کو چوڑا کرنے سمیت مناسب ڈائیورزن بنانے کا مشورہ دیا۔ بھیواڑی کے صنعتی کچرے کے لیے پانی کی بھرائی کے مسئلے اور مناسب نکاسی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مربوط کوششیں کرنے کی درخواست کی۔

دہلی-جے پور قومی شاہراہ ،قومی راجدھانی اور راجستھان کے ریاستی دارالحکومت کے درمیان دونوں شہروں کے سماجی و اقتصادی رابطے کے لیے ایک اہم رابطہ ہے۔ اس  پٹی  کی دیکھ بھال این ایچ اے آئی  کی اولین ترجیح ہے اور یہ مسافروں کے لیے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

***

 

ش ح ۔ م م ۔ م ر

U.No:1161



(Release ID: 1869332) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi