نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے وزارت داخلہ کے اشتراک سے قبائلی نوجوانوں کی ترقی کے لئے قبائلی نوجوان تبادلہ پروگرام منعقد کیا


ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم  اپنے نوجوانوں کو سرحد پر مختلف گاؤں میں بھیجیں اور وہاں کم ا ز کم ایک دن گزاریں:جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 19 OCT 2022 5:50PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے اور کھیلوں کی وزار ت نے وزارت داخلہ کے اشتراک سے آج نئی دہلی میں قبائلی نوجوانوں کی ترقی کے لئے 14ویں قبائلی نوجوان تبادلہ پروگرام کا انعقاد کیا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر وزارت کے حکام کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کی پیشکش اور مظاہرہ خود اعتمادی اور توانائی سے بھرپور تھی۔ انہوں نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ آپ نے نہ صرف اس پروگرام میں حصہ لیا ، بلکہ صحیح طریقے سے کافی تحقیق بھی کی اور اپنے خیالات کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔‘‘

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا’’ وزیر اعظم مودی کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن کو آگے بڑھایا جانا چاہئے اور ہم اپنے نوجوانوں کو  سرحد پر مختلف گاؤوں میں بھیجنے اور وہاں کم از کم ایک دن گزارنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔‘‘

نہرو یووا کیندر سنگٹھن ،بایاں بازو کی انتہاپسندی کے محکمے (ایل ڈبلیو ای)وزارت داخلہ ، حکومت ہند کے تعاون اور مالی امداد سے قبائلی نوجوانوں کی ترقی اور قومی دھارے میں لانے کے لئے 2006 سے قبائلی نوجوان تبادلہ پروگرام کا انعقاد کررہا ہے۔مالی سال 23-2022 کے دوران این وائی کے ایس کے ذریعے ملک بھر میں 26عدد قبائلی نوجوان تبادلہ پرگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

 

 

 

 

 

اس پروگرام کا مقصد بایاں بازو انتہاپسندی کے قبائلی نوجوانوں کو ہندوستان کی مالا مال ثقافتی وراثت کے تئیں حساس بنانا اور انہیں کثرت میں وحدت کے نظریے کی ستائش کرنے میں اہل بنانا، انہیں ترقیاتی سرگرمیوں اور صنعتی ترقی کے لئے تیار کرنااور قبائلی نوجوانوں کو ملک کے دوسرے حصے میں گروپوں  کے ساتھ جذباتی تعلق  وضع کرنے میں مدد کرنا ہےاور  ان کی خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے۔

ہر قبائلی نوجوان تبادلہ پروگرام کی مدت 7دنوں کی ہے۔ چھتیس گڑھ کے سُکما اور راج نند گاؤں ضلع کے بایاں بازو انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع، مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ ضلع اور بہار کے جموئی ضلع سے 18 سے 22 سال کی عمر زمرہ کے 220 منتخب شدہ نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

 

قبائلی نوجوان تبالہ پروگرامیوں میں اہم سرگرمیوں میں آئینی عہدہ پر موجود حکام ، اہم شخصیات اور ممتاز شخصیتوں کے ساتھ مکالمہ سیشن، پینل بحث ، لیکچر سیشن ، آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سرگرمیاں، تقریری مقابلہ ، ہنرمندی، کیریئر رہنمائی سے متعلق صنعتی ادارہ کا سفر، جاری کھیل انعقادوں کے لئے ایکسپوزر، سی آ ر پی ایف کیمپ کا دورہ ، ثقافتی مظاہرہ وغیرہ شامل  ہیں۔

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11614



(Release ID: 1869304) Visitor Counter : 160