ریلوے کی وزارت
ریلوے نے اب تک 15 گتی شکتی کارگو ٹرمینل شروع کئے ہیں
ملٹی موڈل لاجسٹک سہولتوں کے لئے اگلے تین برسوں میں 100 پی ایم گتی شکتی کارگو ٹرمینل تیار کئے جائیں گے
Posted On:
19 OCT 2022 4:53PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم کے ’’گتی شکتی‘‘ کے وژن اور 15 دسمبر 2021 کو شروع کئے جانے والے ’گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل‘ (جی سی ٹی) کے تعلق سے ریلوے کی وزارت کی پالیسی کے مطابق ریل کارگو کو سنبھالنے کی خاطر گتی شکتی کارگو ٹرمینل تیار کیے جا رہے ہیں۔ اب تک، 15 جی سی ٹی چالو کئے جا چکے ہیں اور جی سی ٹی بنانے کیلئے تقریباً 96 مزید مقامات کی عبوری طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ اگلے تین مالی برسوں کے دوران 100 گتی شکتی کارگو ٹرمینل شروع کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ جی سی ٹی کے مقام صنعت کی مانگ اور کارگو ٹریفک کی امکانی صلاحیت کی بنیاد پر طے کئے جا رہے ہیں۔
اب تک جو 15 گتی شکتی کارگو ٹرمینل شروع کئے گئے ہیں وہ حسبِ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ریلوے
|
جی سی ٹی نام
|
خدمات گاہ
|
1
|
جنوب مشرقی ریلوے
|
جے بالاجی انڈسٹریز
|
برجامدا - باربیل
|
2
|
جنوب مشرقی ریلوے
|
او ایم پی ایل (اڑیسہ میٹالیکس)
|
گوکل پور
|
3
|
ایسٹ کوسٹ ریلوے
|
پردیپ ایسٹ کوئے کول ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹیڈ
|
پی آر ڈی پی
|
4
|
مشرقی ریلوے
|
میتھن پاور لمیٹڈ سائڈنگ
|
تھاپر نگر
|
5
|
جنوب وسطی ریلوے
|
آئی او سی ایل
|
نکناڈوڈی/جی ٹی ایل
|
6
|
شمال مشرقی ریلوے
|
ہندوستان اروارک راسائن لمیٹڈ
|
ناکا جنگل
|
7
|
مغربی ریلوے
|
کونکور
|
ورناما۔
|
8
|
شمالی سرحدی ریلوے
|
آئی او سی ایل (آئی او ایم بی)
|
معیناربند
|
9
|
شمال مغربی ریلوے
|
نیارا انرجی لمیٹڈ
|
کیرلا (جے یو)
|
10
|
جنوب وسطی ریلوے
|
ایس سی سی ایل
|
ستوپلی
|
11
|
جنوب مغربی ریلوے
|
ایچ پی سی ایل
|
شیوادی (ایس زیڈ وی)
|
12
|
شمال مشرقی ریلوے
|
انکور ادیوگ لمیٹیڈ
|
سہجنوا
|
13
|
شمال مشرقی ریلوے
|
اڈانی ایگری
|
جسودا/آئی زیڈ ٹی
|
14
|
شمال مشرقی ریلوے
|
ایف سی آئی سائڈنگ
|
سنّامارا۔
|
15
|
مشرقی ریلوے
|
پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ
|
پاکوڑ
|
گتی شکتی کارگو ٹرمینلز (جی سی ٹی) پرائیویٹ اداروں کی طرف سے تیار کئے جا رہے ہیں اور انہیں ایسی زمین پر جو ریلوے کی نہ ہو یا مکمل/جزوی طور پر ریلوے کی زمین پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ جی سی ٹی تیار کرنے کے لئے غیر ریلوے کی زمین کی نشاندہی آپریٹروں کی طرف سے کی جائے گی اور ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد ٹرمینل تعمیر کی جائے گی۔
ریلوے کی زمین پر مکمل یا جزوی طور پر جی سی ٹی تیار کرنے کے لئے زمین کے پارسل کی نشاندہی ریلوے کی طرف سے کی جائے گی اور ٹرمینل کی تعمیر اور آپریشن کے لئے کھلے ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے آپریٹر کا انتخاب کیا جائے گا۔
جی سی ٹی کے لئے تمام نئی تجاویز صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے موصول کی جائیں گی۔ 10.10.2022 تک 67 نئی تجاویز کی اصولی منظوری جاری کر دی گئی ہے۔
*****
U.No:11611
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1869295)
Visitor Counter : 153