وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان کل قومی کریڈٹ فریم ورک پر عوامی مشاورت کا آغاز کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
18 OCT 2022 5:25PM by PIB Delhi
مرکزی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج یہاں اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور ہنر مندی کے لیے قومی کریڈٹ فریم ورک تیار کرنے والی کمیٹی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔اسکول ایجوکیشن کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال، ہائر ایجوکیشن کے سکریٹری، جناب سنجے مورتی، این سی وی ای ٹی کے چیئرمین جناب ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی اور وزارت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
جناب پردھان نے کل یعنی 19 اکتوبر 2022 سے قومی کریڈٹ فریم ورک پر عوامی مشاورت کا عمل شروع کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔
حکومت ہند نے 18 نومبر 2021 کو ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی تھی، تاکہ پیشہ ورانہ اور عمومی تعلیم دونوں کے لیے قومی کریڈٹ جمع اور منتقلی کا فریم ورک تیار کیا جا سکے۔ کریڈٹ فریم ورک، تعلیمی اور پیشہ ورانہ ڈومینز / سیکھنے کے اجزاء کے انضمام کو قابل عمل بنائے گا اور دونوں کے درمیان لچک اور نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا۔
**********
ش ح ۔ س ک۔ف ر
U.No:11591
(रिलीज़ आईडी: 1869113)
आगंतुक पटल : 142