وزارت دفاع
ڈی ای ایف ایکسپو 2022 کے دوران مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور سائنسی صلاحیت کے لائیو مظاہرے نے تمام شائقین کو مسحور کردیا
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اور گجرات کے گورنر جناب اچاریہ دیوورت سابرمتی ریورفرنٹ پر مظاہرے کے گواہ بنے
प्रविष्टि तिथि:
18 OCT 2022 6:35PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیقی و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او)کے سائنسدانوں کے ساتھ بری فوج ، بحریہ، ایئرفورس اور ساحلی گارڈ کے عملے سمیت مسلح افواج کی ٹکڑیاں گاندھی نگر میں ڈی ای ایف ایکسپو 2022 کے حصے کے طورپر اکتوبر 18تا 22، 2022تک سابرمتی ریور فرنٹ پر آپریشنل مظاہرہ کررہی ہیں۔ رکشامنتری جناب راجناتھ سنگھ نے 18؍اکتوبر کو گجرات کے گورنر اچاریہ دیوورت کے ساتھ اِن حوصلہ مندانہ مظاہروں کو دیکھا۔ مظاہرے کا مقصد دفاعی افواج کی آپریشنل تیاری اور سائنسی صلاحیت کو لوگوں کو دکھاناتھا۔
مظاہرے میں مسلح افواج کے ہوائی سطح اور ذیلی –سطح عناصر شامل تھے۔ پروگرام کی شروعات ہندوستانی بری فوج ، بحریہ اور ایئرفورس کے جوانوں کے ذریعے ایک دلکش کمبیٹ فری فال کے ساتھ ہوئی۔ اس کے بعد ہندوستانی بحریہ کے ایلیٹ میرین کمانڈو (ایم اے آر سی او ایس)اور ہندوستانی فوج کے پیرا (ایس ایف)کمانڈو کے ذریعے ایک حوصلہ مند مظاہرہ کیا گیا، جو ہنرمندی کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر سے کشتی پر چڑھتےہوئے جیمنی کشتی کے ذریعے تیز رفتار سے چلائی گئی اور دشمن کی چوکی کو بے اثر کردیا گیا۔ اس کے بعد سارنگ ٹیم کے ذریعے حیرت انگیز ہیلوبیٹکس اور انڈین ایئرفورس کے ذریعے چلائی جانے والی ہینگ گلائیڈر کے ساتھ پھر سے آسمان میں منتقل ہوگئی۔
دیگرسرگرمیاں جو کی گئیں ان میں کوسٹ گارڈ کی طرف سے تلاش اور بچاؤ کا مظاہرہ، چھوٹی ٹیم داخل کرنے اور نکالنے کا مظاہرہ اور ہندوستانی بحریہ کی طرف سے ایک شاندار جارحانہ ڈیمو، ہندوستانی فضائیہ کی مسلسل مشق، ڈی آر ڈی اوکے ذریعے آر او ، بوٹکٹس مظاہر ہ اور تینوں کے ذریعے بینڈ مظاہرہ شامل تھیں۔ پروگرام کا اختتام ہندوستانی بحریہ کے ڈرم بجانے والوں کے ذریعے ٹیٹو تقریب کے ساتھ ہوا۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.11571
(रिलीज़ आईडी: 1869030)
आगंतुक पटल : 151