بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوتھل، گجرات میں نیشنل میری ٹائم ہیری ٹیج کامپلیکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا


’’ہم نے دھولاویرا ور لوتھل کو اسی انداز میں ازسر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جیسے زمانہ ٔ قدیم میں یہ اپنے عروج کے دور میں تھے‘‘: وزیر اعظم جناب نریندر مودی

’’این ایم ایچ سی مقامی افراد کو روزگار کے زبردست مواقع فراہم کرے گا اور پورے خطے کی سماجی-اقتصادی صورتحال کو تبدیل کرے گا‘‘: بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال

این ایم ایچ سی ،عوامی –نجی شراکت داری کے توسط سے  چار تفریحی پارکوں، ہوٹلوں، اور سیرگاہ کے ساتھ تقریباً 400 ایکڑ کے رقبہ میں تعمیر کیا جائے گا

نیشنل میری ٹائم ہیری ٹیج کامپلیکس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 3500 کروڑ روپئے کے بقدر ہے

Posted On: 18 OCT 2022 7:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوتھل، گجرات میں زیر تعمیر نیشنل میری ٹائم ہیری ٹیج کامپلیکس (این ایم ایچ سی) کے پروجیکٹ  کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹ حکومت گجرات کے تعاون سے بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو ) کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے۔ یہ پروجیکٹ بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کی وزارت کی ساگرمالا اسکیم کے تحت تاریخی وادیٔ سندھ کی تہذیب  والے گجرات کے لوتھل علاقہ میں 3500 کروڑ روپئے کی بقدر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے این ایم ایچ سی کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ کی رفتار پر اپنے اطمیان کا اظہار کیا۔ ہمسایہ مواضعات اور قریبی علاقوں سے جمع ہوئے افراد کے ایک زبردست مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’بھارت کی ایک مالامال بحری تاریخ رہی ہے جسے طویل عرصہ سے نظر انداز کیا گیا۔ ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہئے ، اور اسی لیے ہم نے دھولاویرا اور لوتھل کو اسی انداز میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جیساکہ یہ علاقہ قدیم زمانے میں اپنے دورِ عروج میں تھا۔‘‘

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ این ایم ایچ سی کو نیشنل میری ٹائم ہیری ٹیج میوزیم، لائٹ ہاؤس میوزیم، ہیری ٹیج تھیم پارک، میوزیم تھیمڈ ہوٹلس اور میری ٹائم تھیمڈ ایکو ریزارٹ، میری ٹائم انسٹی ٹیوٹ، وغیرہ جیسے مختلف منفرد ڈھانچوں کے ساتھ تقریباً 400 ایکڑ رقبہ میں مرحلہ وار انداز میں تعمیر کیا جائے گا۔ ایک مرتبہ مکمل ہوجانے کے بعد، یہ پروجیکٹ مقامی افراد کے لیے روزگار کے زبردست مواقع فراہم کرائے گا اور اس پورے خطے کی سماجی – اقتصادی صورتحال کو بدل کر رکھ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’این ایم ایچ سی کو ملک میں اپنی نوعیت کے اولین پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا جائے گا جو کہ بھارت کے بحری ورثے کے لیے وقف ہوگا اور جو بھارت کی مالامال اور متنوع بحری عظمت کی نمائش پیش کرے گا۔یہ ایک جانب ہمارے ملک کے ساحلی علاقوں کی روایات اور زبردست بحری تاریخ کو اجاگر کرے گا اور دوسری جانب بین الاقوامی فورم میں بھارت کےبحری ورثے کی شبیہ کو بہتر بنائے گا۔‘

گجرات کے وزیر اعلیٰ نے لوتھل کی تاریخی اہمیت اور گجرات کی بحری روایات کو اجاگر کیا۔ صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے اس پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں اور امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے تکنالوجی سے متعلق اختراعات اور اس مجوزہ این ایم ایچ سی  میں وزیٹر حضرات کو فراہم کرائے جارہے حقیقی زندگی کے تجربے پر زور دیا۔

 

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل، بندرگاہوں، جہازرانی  اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا، بندرگاہوں، جہازرانی  اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک، مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان، گجرات کے صحت و کنبہ بہبود، طبی تعلیم، آبی وسائل اور واٹر سپلائی کے وزیر جناب روشی کیش پٹیل، دھولکا کے رکن اسمبلی جناب بھوپندر سنگھ چڈاسما کے علاوہ جہازرانی  اور حکومت گجرات کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں وزیر اعظم نے ڈرون کے ذریعہ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

بھارت کے مالامال اور متنوع بحری ورثے کو پیش کرنے والے این ایم ایچ سی کو عالمی درجہ کے بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کی تجویز ہے، جو کہ ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد کامپلیکس ہوگا۔ یہ میری ٹائم میوزیم، لائٹ ہاؤس میوزیم، میری ٹائم تھیم پارکوں، اور تفریحی پارکوں پر مشتمل ہے۔ یہ بھارت کے مالامال بحری ورثے کے بارےمیں بیداری پیدا کرنے کے لیے جدید تکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعلیمی و تفریحی نقطہ نظر کو اپناکر ملک کے قدیم سے لے کر جدید بحری ورثے کو پیش کرے گا۔

لوتھل 2400 قبل مسیح کی روایتی ہڑپا تہذیب کے اہم شہروں میں سے ایک تھا، جو بھارت کی ایک اہم مغربی ریاست گجرات میں واقع ہے۔ آثارقدیمہ کے ذریعہ کی گئی کھدائی میں لوتھل سے، انسانوں کے ذریعہ تیار کردہ 5000 برسوں سے زائد قدیم بندرگاہ کا پتہ چلا تھا۔ ایک ایسے اہم مقام پر میریٹائم ہیری ٹیج کامپلیکس کا قیام لوتھل کی تاریخی اہمیت کے لحاظ سے موزوں رہے گا اور اس سے اس علاقہ کو غیر معمولی اور بے مثال بحری وراثت کا حامل علاقہ بننے میں مدد ملے گی۔

این ایم ایچ سی میں بھارت کی ہر ایک ساحلی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) کے لیے ایک ایک پویلین فراہم کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کا مقصد متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوادرات/بحری ورثے کی نمائش پیش کرنا ہے۔ ہر ایک ساحلی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ این ایم ایچ سی میں مرئی اور غیر مرئی شناخت دونوں سمیت اپنی واضح ثقافتی شناخت پیش کر سکتے ہیں اور بھارت کی ثقافتی گوناگونیت کو بین الاقوامی سطح پر پیش کر سکتے ہیں۔

این ایم ایچ سی کی منفرد خصوصیت قدیم لوتھل شہر کی بازبحالی ہے، جو کہ 2400 قبل مسیح کی وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیب کے حامل اہم شہروں میں سے ایک ہے۔ اس کےعلاوہ، مختلف گیلریوں کے ذریعہ مختلف زمانوں میں بھارتی بحری ورثہ کے تغیر کی نمائش پیش کی جائے گی۔ این ایم ایچ سی میں ہر ایک ساحلی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ  کے لیے ایک ایک پویلین ہوگی جو کہ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوادرات / بحری ورثے کی نمائش پیش کرے گی۔ وزیٹر حضرات کو مندرجہ ذیل ڈجیٹل تجربات فراہم کرانے کا بھی منصوبہ وضع کیا گیا ہے:

  1. بحری ورثہ کا عمیق تجربہ فراہم کرانے کے لیے افزوں/ ورچووَل ریئلٹی
  2. آواز اور روشنی کے پروگرام
  3. ٹچ اسکرین کیاسک
  4. بحری تاریخ سے متعلق مختصر فلمیں اور واقعات

این ایم ایچ سی میں عوامی – نجی شراکت داری کے ذریعہ مختلف تھیم پارک تیار کیے جائیں گے جن میں میریٹائم اینڈ نول تھیم پارک، مونومینٹس پارک، کلائمیٹ چینج تھیم پارک، ایڈوینچر اینڈ امیوزمینٹ تھیم پارک شامل ہیں جو وزیٹر حضرات کو ایک مکمل پیکج اور بھرپور تفریحی تجربہ فراہم کرائیں گے۔ یہ پارک نجی سرمایہ کاری کے لیے مواقع فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ اس خطہ کے عوام کے لیے روزگار کے متعدد مواقع بھی پیدا کریں گے۔

وزیر اعظم نے اپنے حالیہ بھاؤنگر دورے کے دوران ملک اور گجرات کے لیے لوتھل اور مجوزہ این ایم ایچ سی پروجیکٹ کی اہمیت کو اجاگرکیا تھا، جو مجسمہ اتحاد کی طرح اپنی خود کی شناخت قائم کرے گا۔

***************

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11573


(Release ID: 1869029) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi