ایٹمی توانائی کا محکمہ

ایک فرانسسی وفد نے ، جس کی قیادت ترقیات کی وزیر مملکت کریسولا زہاراپولو کررہی تھیں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور مہاراشٹر کے رتناگری ضلع میں جیتا پور میں نیوکلیائی پاور ری ایکٹر کے قیام میں تیزی لانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا


فرانسسی وزیر نے مطلع کیا کہ صدر جناب ایمونٹل میکرون 2023 کے شروع میں ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں

Posted On: 18 OCT 2022 4:50PM by PIB Delhi

 

 

فرانس کی وزیر محترمہ کریسولا زہاراپولو نے ، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)، ارضیاتی سائنسی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، ڈی اوپی ٹی، انتظامی اصلاحات، شکایات عامہ، پنشن خلا اور ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے نورتھ بلاک ، نئی دہلی میں ملاقات کی اور نیوکلیئر انرجی کے شعبے میں فرانس اور ہندوستان کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا فرانسسی وفد بھی آیا ہے۔

دونوں فریقوں نے مہاراشٹر کے رتناگری ضلع کے جیتا پور مقام پر نیوکلیئر پاور ریکٹر کے قیام میں تیزی لانے کے اقدامات پر بات چیت کی۔ یہ ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VS0O.jpg

حکومت ہند نے فرانس کی تکنیکی مدد سے 1650 میگاواٹ والے چھ نیو کلیر پاور ریکٹرز کے قیام کو اصولی طور پر منظوری پہلے ہی دے دی ہے اور اس طرح ستمبر 2008 میں فرانس کے ساتھ دستخط ہوئے جامع نیوکلیائی معاہدے کے تحت 9900 میگاواٹ کی کل صلاحیت والے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پیدا کرنے والے مقام کا منصوبہ تکمیل کو پہنچے گا۔

فرانسسی کمپنی ای ڈی ایف نے گزشتہ سال نیوکلئر پاور کاورپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی ایل) کو جیتا پور میں چھ یوروپین پر یشارائزڈ ریکٹرز (ای پی آر ایس ) کے قیام کے لے تکنیکی وتجارتی پیشکش سونپی تھی۔ اس سال مئی میں ای ڈی ایف سے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ہندوستان آئی تھی اور این پی سی آئی ایل کے افسران سے اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی تھی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فرانسسی وزیر کو یقین دلایا کہ دونوں فریق جلد از جلد تکنیکی ، مالی اور سول نیوکلئر ضابطوں کو پورا کرلیں گے اور محترمہ کریسولا زہاراپولو کے اعلان کے مطابق 2023 کے اوائل میں فرانس کے صدر میکرون کے دورے سے قبل یہ کام کرلیا جائے گا۔ فرناس کے وزیر خزانہ برونو لامیر بھی دسمبر کے وسط میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SX12.jpg

دونوں ملکوں کے درمیان گرم جوشانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی نے اپنے تین روزہ دورہ یورپ کے دوران پیرس میں فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کی تھی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور عالمی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی اور جناب مودی نے کہا کہ پندرہ اور فرانس ترقی کے سفر مین اپنے اشتراک پر نازاں ہیں اوریہ ساجھیدی مختلف شعبوں کا احاطہ کررہی ہے۔

آج کی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے جیتا پور ای پی آر پروجکٹ کی کامیابی کے عزم کو دوہرایا جس سے بھروسہ مند، سستی اور ماحولیات کے لئے کم مضر توانائی حاصل ہوسکے گی اور دونوں نے زیر التواء معاملات کو جلد از جلد نمٹانے کا عہد کیا۔

این پی سی آئی ایل کو یونٹوں کی تعمیر اور چالو کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ہندوستان میں ہر طرح کی منظوری حاصل کرنے کا کام اس کے ذمہ ہوگا۔ اس میں ہندوستانی انضباطی اتھارٹی کی جناب سے ای پی ٹیکنالوجی کا سرٹیکفیشن شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیوکلیائی پاور صاف ستھری اور ماحولیات کے لئے سازگار ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کی بھاری توانائی کی مانگ کو پورا کرنے کی اہل بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KL2N.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صاف ستھری توانائی کے مختلف وسیلوں بشمول نیوکلیائی پاور کے ذریعہ نیٹ زیر وٹارگٹ حاسل کئے جاسکیں گے۔ اس سلسلے میں 6780 میگاواٹ کی موجودہ صلاحیت کو بڑھا کر 2031 تک 22480 میگاواٹ کرنے کا منصوبہ ہے جو کہ موجودہ پروجیکٹوں کی تکمیل سے ممکن ہوگا۔

****

U.No:11561

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1868970) Visitor Counter : 96


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi