وزارت دفاع
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈیف ایکسپو 2022 کے موقع پر روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کیں
Posted On:
18 OCT 2022 4:33PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 اکتوبر 2022 کو روانڈا، آرمینیا اور مالدیپ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کیں جو 12ویں ڈیف ایکسپو میں شرکت کرنے کے لیے گاندھی نگر، گجرات میں ہیں۔ میٹنگوں کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے روانڈا کے وزیر دفاع میجر جنرل البرٹ مراسیرا، آرمینیا کے وزیر دفاع جناب سورین پاپیکیان اور مالدیپ کی وزیر دفاع محترمہ ماریہ احمد دیدی سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں متعلقہ ممالک کے ساتھ باہمی سودمند اشتراک و تعاون کو بڑھانے کے لیے مواقع اور امکانات کی نشاندہی پر توجہ دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 11563)
(Release ID: 1868933)
Visitor Counter : 152