وزارت خزانہ

محترمہ بھارتی داس نے نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کا چارج سنبھالا

Posted On: 18 OCT 2022 5:58PM by PIB Delhi

 

محترمہ بھارتی داس نے آج یہاں نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کا چارج سنبھال لیا۔ محترمہ داس 27ویں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) ، وزارت خزانہ، حکومت ہند ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U99O.jpg

 

محترمہ بھارتی داس  جو کہ  1988 بیچ کی انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آءی سی اے ایس) افسر ہیں ، کو حکومت ہند نے 18 اکتوبر 2021 سے    وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کے طور پر مقرر کیا ہے۔

 

اس سے پہلے، محترمہ داس نے پرنسپل چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس (پرنسپل سی سی اے) سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز، پرنسپل سی سی اے وزارت  خارجہ ، پرنسپل سی سی اے وزارت داخلہ اور  سی سی اے  ،وزارت صحت وکنبہ  بہبود، ڈائریکٹر، وزارت شہری ہوا بازی اور ڈپٹی سیکرٹری، وزارت  سڑک نقل و حمل  و قومی شاہراہیں  اور  بندرگاہ، جہازرانی و آبی گزرگاہوں کی وزارت  کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

 

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) مرکزی حکومت کے اکاؤنٹنگ کے معاملات پر 'پرنسپل ایڈوائزر' ہیں۔ سی جی اے  تکنیکی طور پر درست مینجمنٹ اکاؤنٹنگ سسٹم کے قیام اور انتظام اور مرکزی حکومت کے کھاتوں کی تیاری اور جمع کرانے کا ذمہ دار ہے۔ سی جی اےمرکزی حکومت کے خزانے کے کنٹرول اور اندرونی آڈٹ کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔

****

ش ح ۔ م م ۔ م ر

U.No: 11569

 



(Release ID: 1868926) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi