سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جے این پی ٹی سے دہلی تک دہلی-ممبئی ایکسپریس شاہراہ کا پہلا مرحلہ اس سال مکمل ہو جائے گا:مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ
سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نے آر ڈی اینڈ ایس ایچ کےمقامل پر نامیاتی گارڈن اور ممبئی میں نیشنل کالج اورایس ڈبلیو اے سائنس کالج کا افتتاح کیا
Posted On:
17 OCT 2022 8:18PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آر ڈی اینڈ ایس ایچ میں نامیاتی گارڈن اور ممبئی میں نیشنل کالج اور ایس ڈبلیو اے سائنس کالج کا افتتاح کیا۔آر ٹی اینڈ ایس ایچ نیشنل کالج اورایس ڈبلیو اے سائنس کالج نے آر ڈی نیشنل کالج کی طرف سے ماحولیات سے متعلق پائیداری کےاقدامات پر ایک کتاب بھی جاری کی۔ آج جس نامیاتی گارڈن کا افتتاح کیا گیا اس کے علاوہ کالج میں پانی کو دوبارہ استعمال بنانے کے پلانٹ ، طبی گارڈن اور شمسی پینلس بھی موجود ہیں۔

پھر سے قابل استعمال بنانے کے ماحول دوست اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی چیز ضائع نہیں ہے اور مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم فضلہ کو دولت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔پچھلے 8 سالوں سے، ہم ناگپور کے سیوریج کے پانی کو پھر سے قابل استعمال بنارہے ہیں اور بجلی پیدا کرنے کے لیے اسےمہاراشٹر حکومت کو فروغ کرررہے ہیں ۔اور ہم سالانہ اعتبار سے بطور رائلٹی 300 کروڑ روپے کمارہے ہیں۔ انہوں نے متھرا، اتر پردیش میں شروع کئے جانے والے اسی طرح کے منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔

سبز ایندھن کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت سال 2000 سے توانائی اور بجلی کےسیکٹر کی سمت زراعت کے تنوع پر کام کر رہی ہے۔ہم گنے سے ایتھنول جیسے سبز ایندھن تیار کررہے ہیں جو کہ کم لاگت، آلودگی سے پاک اور مقامی ہے نیز اس کے سبب ایندھن کی درآمد کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اخلاقیات، معیشت اور ماحولیات ہمارے معاشرے کے تین اہم ستون ہیں۔
سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نے دہلی-ممبئی ایکسپریس ہائی وے کی حالت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے یعنی دہلی سے جے این پی ٹی تک کا کام اسی سال مکمل کرلیا جائے گا ۔ہمارا منصوبہ نریمان پوائنٹ کو دہلی سے جوڑنے کا ہےاور اس سے یہ سفر 12 گھنٹے کاہوجائے گا۔
سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت کی حصولیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ مجھے یہ جان کر دکھ ہوا کہ ملک میں تقریباً ایک کروڑ لوگ سائیکل رکشہ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 80 لاکھ لوگ آج ای-رکشا چلا رہے ہیں۔ ملک میں 400 اسٹارٹ اپس بجلی کے اسکوٹر اور ای رکشہ وغیرہ بنا رہے ہیں۔
اس تقریب میں حیدرآباد سندھ نیشنل کالجیٹ بورڈ کے ممبران اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.11534
(Release ID: 1868720)