مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے ملک بھر کے پندرہ شہروں اور آس پاس کے علاقوں میں کئے گئے عملی آزمائش کے بارے میں رپورٹ جاری کی

Posted On: 17 OCT 2022 5:37PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اےآئی) نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کی مدد سے پندرہ شہروں اور آس پاس کے علاقوں میں ڈرائیو ٹیسٹ کئے۔یہ عملی آزمائش  جالندھر، امبالا، آئیزول، کونٹائی، امپھال، کشن گنج، پورٹ بلیئر، بلاس پور، گوالیار، میرٹھ، احمد نگر، چکمگلور، وارنگل، کٹک، کوئمبٹور، میرٹھ-آگرہ،  دو شاہراہوں گوالیار-گنا اور ایک ریل راستے رائے گڑھ سے ڈونگرہ  تک ملک بھر میں جون 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کی گئی۔

یہ عملی آزمائش سیلولر موبائل ٹیلی فون سروس فراہم کرنے والوں کی طرف سے آواز اور ڈیٹا سروسز کے لیے فراہم کردہ نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لینے کے لیےکی گئی تھی۔ کئے گئے ان  ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

نمبر شمار

شہر

لائسنس شدہ سروس علاقہ(ایل ایس اے)

 

جالندھر

پنجاب

 

امبالہ

ہریانہ

 

آئیزول

شمال مشرق

  1.  

امپھال

شمال مشرق

 

کونٹئی

مغربی بنگال

  1.  

پورٹ بلیر

مغربی بنگال

  1.  

کشن گنج

بہار

  1.  

بلاسپور

مدھیہ پردیش

  1.  

گوالیئر

مدھیہ پردیش

  1.  

میرٹھ

یوپی(مغربی)

  1.  

احمد نگر

مہاراشٹر

  1.  

چکمنگلور

کرناٹک

  1.  

وارنگل

تلنگانہ

  1.  

کٹک

اوڈیشہ

  1.  

کوئمبٹور

تمل ناڈو

 

گوالیئر –گنا شاہرہ

مدھیہ پردیش

 

میرٹھ- آگرہ شاہرہ

یوپی(مغربی)

  1.  

رائے گڑھ-ڈونگار گڑھ ریل راستہ

مدھیہ پردیش

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خطے میں کام کرنے والے تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنےوالوں کے نیٹ ورکس کے لیے  اہم کارکردگی کے اشارے (کے پی آئیس) کا جائزہ لیا گیا۔ صوتی خدمات کے لیے کے پی آئیس کے دائرہ کار میں  کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال شرح، بلاک کال شرح، ہینڈ اوور کامیابی کی شرح،آرایکس کوالٹی۔ ڈیٹا سروسز کے لیے کے پی آئیس ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹس، ویب براؤزنگ میں تاخیر، ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر اور لیٹنسی  شامل ہیں۔

اس سلسلے میں مکمل رپورٹ بھارت کی ٹیلی کام سے متعلق انضباطی اتھارٹی(ٹی آر اے آئی) کی ویب سائٹ www.analytics.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

کسی بھی قسم کی  وضاحت کے لئے برائے مہربانی (کیو او ایس ) کے صلاحکار جناب آنند کمار سنگھ کے درج ذیل ٹیلی فون نمبر یادئے گئے ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

ٹیلی فون نمبر +91-11-2323-0404

یا ای میل آئی ڈی

advqos@trai.gov.in

***********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11533


(Release ID: 1868707) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Odia