وزارتِ تعلیم
ای ڈی سی آئی ایل نے ،سال 22-2021 کے لئے 16 کروڑ روپے کے ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کی
Posted On:
17 OCT 2022 5:43PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت تعلیم کی منی رتن زمرہ – 1 سی پی ایس ای، ای ڈی سی آئی ایل (انڈیا لمیٹڈ) نے سال 22-2021 کے لئے 16 کروڑ روپے کے ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کی ہے۔
حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ، وزارت تعلیم میں سکریٹری (ایچ ای) جناب کے سنجے مورتی، جناب راکیش راجن، اے ایس ( ٹی ای) اور وزارت تعلیم اور ای ڈی سی آئی ایل کے دیگر سینئر عہدیداران کی موجودگی میں 17 اکتوبر 2022 کو ، ای ڈی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب منوج کمار سے چیک وصول کیا۔
کمپنی نے مالی برس 22-21 کے دوران 428 کروڑ روپے کا، اب تک کا سب سے زیادہ لین دین کیا، جو کہ سابقہ سال کے لین دین کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ پی بی ٹی ( ٹیکس سے قبل منافع) بھی سب سے زیادہ 71 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع۔ ق ر۔
U-11539
(Release ID: 1868701)
Visitor Counter : 115