شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کی وزارت نے شہری ہوابازی کے سیکریٹریوں کی کانفرنس کا انعقاد کیا


یہ کانفرنس مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر اس شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی

Posted On: 17 OCT 2022 5:24PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری ہوابازی کے سکریٹریوں کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت جناب راجیو بنسل، سکریٹری، شہری ہوا بازی کی وزارت، حکومت ہند نے آج وگیان بھون، نئی دہلی میں کی۔

اس کانفرنس کا مقصد شہری ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کو بڑھانے کے لیے ریاستی شہری ہوا بازی کے محکموں اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون اور تال میل کو فروغ دینا ہے۔

کانفرنس کا آغاز شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری کے ابتدائی کلمات سے ہوا اور اس کے بعد شہری ہوا بازی کی وزارت کے مختلف اقدامات اور پروگراموں پر پریزنٹیشنز (وزارت کے سینئر افسران کی طرف سے)، ڈی جی سی اے کی طرف سے ایک پریزنٹیشن،بی سی اے ایس کی طرف سے ایک پریزنٹیشن،اڑان، کرشی اڑان، ہوابازی سکیورٹی، ہوائی اڈوں کی ترقی، گرین فیلڈ ہوائی اڈے، ہیلی پورٹ، ہیلی سیوا، واٹر ایروڈوم وغیرہ امور پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بات چیت، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ تال میل کے پہلوؤں پر بات چیت، ایف ٹی او/ آئی جی آر یو اے/ آر جی این اے یو پر ایک پریزنٹیشن، ہیلی کاپٹروں/ایچ ای ایم ایس پر ایک پریزنٹیشن،ایم آر او /ایئر کارگو اور ڈرونز پر پریزنٹیشنز پیش کئے گئے۔

اپنے افتتاحی کلمات میں جناب راجیو بنسل نے کہا کہ پچھلے سال میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ گھریلو فضائی ٹریفک تقریباً کووڈ سے پہلے کی سطح کے قریب ہے، متعدد نئے ہوائی اڈوں کا افتتاح کیا گیا ہے اور نئے روٹس شروع کیے گئے ہیں، ڈرون، ہیلی کاپٹر طبی ہنگامی خدمات اور فریکشنل ملکیت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ سکریٹری نے ریاستوں سے اے ٹی ایف پرویٹ کم کرنے کی درخواست کی اور ان ریاستوں کی تعریف کی جنہوں نے پہلے ہی ایسا کیا ہے۔

بنیادی ڈھانچے میں تعاون کے موضوعات مثلاً مختلف قسم کے ہوائی اڈوں کے لیے زمین کی ضرورت کی حد، زمین کے حوالے کرنے سے متعلق زیر التوا معاملات، ٹیکس سے متعلق مسائل جیسے ویٹ،ایف ٹی او،ایم آر او ، وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس مراعات، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شہری ہوا بازی کی پالیسیاں مثلاً ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شہری ہوا بازی کی پالیسیوں اور اس کے اجزاء کو بیان کرنا، ریاستوں جیسے یوپی، گجرات، کرناٹک، اڈیشہ، شمال مشرقی خطہ، وغیرہ کے بہترین طور طریقوں کا اشتراک اور آخری میل تک کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے پر کانفرنس کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اوشا پادھی، شہری ہوا بازی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ روبینہ علی،  ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل، جناب ارون کمار، بی سی اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب ذوالفقار حسن، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹریز/ آفیسر انچارج برائے شہری ہوا بازی اور شہری ہوابازی کے دیگر متعلقہ افراد اور ریاستیں اس تقریب میں موجود تھیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11519)


(Release ID: 1868674)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu