الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر نے گاندھی نگر میں سیمیکون انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


گجرات کے صنعت کاروں اور این آئی این کو اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے 1500 کروڑ روپے کے  اعزاز سے نوازا

اسرو سے تصدیق شدہ اور اہل این اے وی آئی سی ریسیور چپ سیٹ بھی لانچ کیا گیا

سیمیکان انڈیا فیوچر ڈیزائن اسٹارٹ اپ کے لیےصحیح وقت : جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 17 OCT 2022 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17اکتوبر، 2022/ الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج گجرات کے شہر گاندھی نگر میں پہلے سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو کا آغاز کیا۔ ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت نے ملک بھر میں سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن کے روڈ شوز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر  بھارت اور انڈیا ٹیکڈ کے وژن پر انحصار کرتے ہوئے، گجراتی صنعت کاروں اور ایچ این آئی  نے گجرات کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے 1500 کروڑ روپے فراہم کرنے کا عزم  کیا ہے۔ وزیر موصوف نے ان کے اس متاثر کن اقدام اور دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنے کے لیے انہیں مبارکباد دی۔

 

طلباء، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ روڈ شو کا منصوبہ اسٹارٹ اپس، اگلی نسل کے اختراع کاروں اور سرکردہ صنعت کاروں کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے بنایا گیا ہے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم سیمیکان انڈیا پروگرام کو ہر طالب علم، ہر کالج تک لے جانا چاہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ نوجوان بھارتیوں کو سیمیکان انڈیا کے سفر میں شامل ہونے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔‘‘ اس تقریب میں نوجوان طلباء، سٹارٹ اپس اور کاروباری افراد نے شرکت کی تاکہ سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن کے موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے اس میں شامل لوگوں سے کہا کہ یہ سیمیکان انڈیا فیوچر ڈیزائن اسٹارٹ اپ قائم کرنے کا وقت ہے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے اس تقریب میں اسرو کا تجربہ شدہ اور این اے وی آئی سی ریسیور چپ سیٹ  بھی لانچ کیا  جو تجارتی مارکیٹ میں لائے جانے کے لیے تیارہے۔ اسرو اس ریسیور چپ سیٹ کا تجربہ کر چکی ہے۔ اس موقع پر بھارتی  اور عالمی کئی سرکردہ تاجر بھی موجود تھے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، "آتم نربھر بھارت خود انحصار بھارت کا سنگ بنیاد ہے، جو خود انحصار شہروں اور خود انحصار گاؤوں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ ہم خود انحصار سورت، خود انحصار احمد آباد، خود انحصار راجکوٹ جیسے کئی شہر بنائیں گے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ انہوں نے گجرات کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں تمام متعلقہ فریقوں کے لیے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے میں ایک محرک کے طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں اسٹارٹ اپ اور اختراعی شعبے کے لیے اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں، سرمایہ کاروں اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ گجرات کے تمام علاقوں کا دورہ کیا۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 11523


(Release ID: 1868669)
Read this release in: English , Hindi , Tamil